سعودی علاقے وادی المشقر کی جھیلوں کی خوبصورتی دلوں کو کھینچنے لگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں المجمعہ ریجن کی وادی المشقر میں خوبصورت جھیلیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے لگی ہیں۔ فوٹوگرافر محمد الفارس نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بتایا کہ بارش کے موسم کے بعد یہ جگہ ایک معاون ندی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ یہ ندی پرانے ’’المجمعہ‘‘ ڈیم میں مدد دے رہی ہے۔ اس سے بڑی مقدار میں پانی کو ذخیرہ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

سعودی عرب میں وادی المشقر کی ایک جھیل
سعودی عرب میں وادی المشقر کی ایک جھیل

المجمعہ شہر میں وادی المشقر دارالحکومت ریاض سے 180 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ اس کی حیرت انگیز خوبصورتی نے لوگوں پر سحر طاری کردیا ہے۔ اس کے ایک مقام کو ہر طرف سے ہریالی سے گھیرا ہوا ہے اور اسے آبی نخلستان میں تبدیل کر دیا۔ بارشوں کے بعد اور نئے ’’المجمعہ‘‘ ڈیم کے بارشی پانی سے بھر جانے کے بعد فوٹو گرافر محمد الفارس نے وادی المشقر کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور اس علاقے کی جمالیات کو لوگوں کے سامنے لے آئے ہیں۔ خوبصورتی دیکھ کر بڑی تعداد میں سیاحوں نے اس جگہ کا رخ کرلیا ہے۔

سعودی وادی المشقر  میں جھیل
سعودی وادی المشقر میں جھیل

’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں فوٹوگرافر الفارس نے مزید بتایا کہ المجمعہ ڈیم میں پانی کی سطح 15 میٹر بلند ہوتی ہے۔ گرمیوں کے مہینوں میں اس ڈیم میں 50 لاکھ کیوبک میٹر پانی جمع ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں