عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر چرچا

نومولود پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا، یہ شاذونادر حالت ہے: ڈاکٹر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی خبروں اور تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ عراقی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ’’ذی قار‘‘ گورنری کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب پیدائش ہوگئی۔ "السومریہ نیوز" نے ذی قار کے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہلی مرتبہ ذی قار گورنری کے مرکز کے شمال میں واقع ’’ الرفاعی‘‘ ہسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حالت بہت نادر ہوتی ہے اور نوزائیدہ بچوں میں موت کا سبب بن جاتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نومولود کی پیدائش کے فوراً بعد ہی موت ہو گئی۔

سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ یہ نایاب حالت ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کی موجودگی کا نتیجہ ہے۔ ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صورت حال اس وقت بھی رونما ہوسکتی ہے جب بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں