’’مدر ڈے‘‘ پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے عالمی سرچ انجن گوگل نے اپنے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کے لیے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے، ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر 'مدرز ڈے' یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں