ہم میں سے کون ہے جو باتھ روم میں ٹوتھ برش نہیں رکھتا!
عموما ہم صبح و شام اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے باتھ روم ہی جاتے ہیں اسی لیے آسانی کی خاطر ٹوتھ برش اسی جگہ رکھ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں ۔۔۔ آپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنے والی ہے!
ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھ روم ٹوتھ برش رکھنے کے لیے سب سے بری جگہ ہے کیونکہ غسل خانے میں ٹوائلٹ کی موجودگی آپ کے ٹوتھ برش کو آلودہ کرتی ہے۔
"سٹول فاؤنٹین"
ایک نئی تحقیق کے مطابق، ٹوائلٹ کو فلش کرنے کے دوران یہ "فیکل فاؤنٹین" کا سبب بنتا ہے جو آس پاس موجود تمام سطحوں تک پھیل جاتا ہے اور لامحالہ آپ کے برش تک بھی پہنچ جاتا ہے۔
یہ "فاؤنٹین" دراصل فضلے کے انتہائی چھوٹے ذرات ہیں جو اڑ کر آپ کے بیت الخلا میں ہر جگہ پھیل جاتے ہیں۔ جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتے۔
انسانی فضلے کے یہ چھوٹے چھوٹے قطرے آپ کے ٹوتھ برش تک پہنچ جاتے ہیں، جب آپ اس آلودہ ٹوتھ برش کو منہ کے اندر لے جاتے ہیں تو یہ آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔\

یہی وجہ ہے کہ ماہرین ٹوائلٹ کو ڈھک کر فلش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
کچھ مشورے
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے ٹوتھ برش کو باتھ روم کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر رکھیں۔
ٹوتھ برس کی حفاظت اور صفائی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اسے دوسرے لوگوں کے ٹوتھ برش سے الگ رکھیں۔
ٹوتھ برش کو ہمیشہ ڈھک کر رکھیں ۔
اس کے علاوہ، برش ہولڈر کپ کو بھی صاف کریں تاکہ اس میں بیکٹیریا پیدا نہ ہو۔
-
کینیڈین ایئر لائنز نے سعودی خاتون ڈاکٹر کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
بلڈ پریشر کی کمی سے مسافر گر کر بے ہوش ہوگیا، ڈاکٹر ‘‘ اوراد’’ نے ہنگامی سروسز فراہم کردیں مشرق وسطی -
دنیا کے معمر ترین کتے کی سالگرہ تقریب میں کئی ملکوں سے آئے 100 افراد کی شرکت
بہت سے قابل اعتماد ریکارڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پرتگال میں ایک ‘‘ بوبی’’ نام کے ایک کتا دنیا کا سب سے بوڑھا کتا بن گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بک ... بين الاقوامى -
مسلسل سو گھنٹے کھانا پکا کر نائیجرین شیف نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
نائجیریا کی ایک خاتون شیف نے مسلسل 100 گھنٹے کھانا پکا کر لگا تار ککنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔خاتون شیف ھیلد باسی نے ککنگ کا عالمی ریکارڈ ... بين الاقوامى