‘‘ خوشی صدمہ میں بدل گئی’’ اردن میں ٹرک شادی کے جلوس میں گھس گیا

عقبہ میں سرنگ کے اندر پیش آنے والے حادثے میں مدعو افراد میں سے ایک جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایسے واقعات انتہائی اندوہناک اور دلوں کو ہلا دینے والے ہوتے ہیں جب مسرت اور خوشی کے لمحات چند سیکنڈ میں غم میں بدل جاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ اس وقت اردن کے جنوب میں گورنری ‘‘عقبہ’’ میں پیش آگیا جب شادی کا جلوس جا رہا تھا کہ رات گئے ایک ٹرک جلوس میں گھس گیا۔

حادثے کے بعد بہت سی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ اس حادثہ میں ایک اردنی شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ تاہم جو ویڈیوز گردش میں آئیں ان میں سب سے مشکل ایک ایسی ویڈیو تھی جس کو ٹرک کے اندر موجود کیمرے سے فلمایا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کیسے خوشی کی تقریب میں شریک لوگوں سے ٹکرا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے متاثرین کو گاڑیوں سے نکالا جارہا ہے۔ یہ واقعہ ایک سرنگ میں پیش آیا۔

اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے ‘‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ کو بتایا کہ سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ اور عقبہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی خصوصی ٹیموں نے اتوار کی شام ایک ٹرک اور کئی گاڑیوں میں تصادم کے معاملے کو نمٹایا تھا۔ عقبہ گورنری میں نویں ضلعی سرنگ کے اندر متعدد گاڑیاں موجود تھیں۔ ٹریفک حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سرنگ یا ٹنل کو بند کر دیا گیا ہے اور جائے وقوع پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں