معمر سعودی شخص نے فر فر انگریزی بول کر سیاح کو حیران کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پر اعتماد گفتگو کی صلاحیت کے ساتھ ایک معمر سعودی شخص نے نجران کے علاقے حبونا گورنری میں واقع گاؤں الوحی میں ایک سیاح کے ساتھ روانی سے انگریزی بول کر حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بزرگ سعودی شہری انگریزی زبان میں سیاح کو کھانے کی دعوت دیتے تاہم سیاح نے معذرت کرتے ہوئے اس فراخدلانہ پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔ کیونکہ وہ نجران میں ایک ملاقات کے باعث سفر جلدی طے کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں بزرگ شہری کی انگریزی زبان میں مہارت کی تعریف کی گئی، وہیں ان کی مہمان نوازی ، سیاحوں کی رہنمائی ، اور خطے کی مثبت تصویر پیش کرنے کے لیے انہیں عزت و اکرام دینے کا مطالبہ کیا گیا۔


بزرگ مترجم

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بزرگ مترجم کا خطاب دیا۔
ٹوئٹر سائٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ '' ۔۔ خدا ان کی عمر دراز کرے، مترجم سعید بن صالح، نجران میں ایک مسافر کا استقبال کرتے ہوئے''

ایک اور ویڈیو میں وہ اسی سیاح کو علاقے کی تفصیلات بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں، معمر شخص نے سیاح کو یادگار کے طور پر ایک روایتی ہتھیار خنجر کا تحفہ بھی پیش کیا۔

مترجم کون ہے؟

بزرگ مترجم نجران کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سعید صالح السلیم ہیں جیسا کہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پہچان کا حوالہ دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شیبانا سے تعلق رکھنے والے سعید صالح آل سالم ہیں۔

بعض دوسرے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ معمر شخص سلیم قبیلے کے معززین میں سے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں