آسٹریلیا میں کافی کا قیمتی ترین گھونٹ، ایک کپ کی قیمت 1500 ڈالر

دو ہفتے قبل آرڈر دیا جاتا ، پانامہ سے کافی کی پھلیاں لانے کا انتظام کیا جاتا ہے: کافی شاپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسٹریلیا میں ایک کیفے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس کیفے نے مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پربھی تجسس کو بڑھا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک کیفے کی طرف سے عجیب و غریب قسم کی کافی پیش کی جارہی ہے ۔ اس کافی کے ایک کپ کی قیمت 1500 ڈالر تک ہے۔

کافی کی قیمت اس قدر زیادہ کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں کافی شاپ کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایک کپ بنانے میں جن دشواریوں سے گزرا جاتا ہے قیمت اس کی لی جاتی ہے۔ اس کافی کو بنانے کے لیے گاہک کو دو ہفتے قبل پیشگی درخواست کرنا ہوگی جس کے بعد کافی مالکان اس کافی کی پھلیاں پانامہ سے آسٹریلیا لے جا سکتےہیں۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق کافی کی پھلیاں سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر پا نامہ اور کوسٹا ریکا کی سرحدوں کے قریب سیلا ڈی پانڈو میں آتش فشاں کے کنارے اگائی جاتی اور لائی جاتی ہیں۔

آسٹرلین کافی شاپ کی کافی
آسٹرلین کافی شاپ کی کافی

کیفے کے مالک نے تصدیق کی کہ کافی کا ذائقہ بے مثال ہے، اور اس نے ذائقہ کی درجہ بندی میں سپیشلائزڈ کافی کی ایسوسی ایشن کی جانب سے 90 سے زیادہ سکور حاصل کیے ہیں۔ یہ رینکنگ اسے دنیا کی اعلیٰ ترین درجہ بندیوں میں شامل کرتی ہے۔ یہ غیر معمولی کافی اپنی اعلی قیمت کے باعث لوگوں کو رُلا دیتی ہے۔ کافی کو کپ میں دستی طور پر ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد گرم پانی آہستہ آہستہ اور مرحلہ وار کپ میں انڈیلا جاتا ہے۔ کافی شاپ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک صرف دو صارفین نے اس کافی کا آرڈر دیا ہے۔ کیا آپ تیسرے ہوں گے؟

آسٹریلیا کی کافی شاپ جہاں 1500 ڈالر تک کی کافی فروخت کی جاتی ہے
مقبول خبریں اہم خبریں