اردنی ولی عہد کی شادی یکم جون کو ہوگی، سعودی منگیتر رجوہ کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"اور ہم خوش رہنا چاہتے ہیں" اس جملے کے ساتھ اردنی اور عرب گلوکاروں کا گانا لانچ کیا گیا۔ اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور مس آل سیف کی شاہی شادی کا لاکھوں فالوورز شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی شادی کے موضوع پر بات چیت کی جارہی ہے۔ سوشل مڈییا پر ہیش ٹیگ ‘‘ ہم الحسین سے خوش ہیں’’ پر چند گھنٹوں میں بڑی تعداد میں مداحوں نے بات چیت کی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی پر اعتماد چال اور فطری خوبصورتی اور بے ساختگی سے سعودی خاتون رجوہ آل السیف نے لاکھوں لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔ وہ مختلف میڈیا کے ذریعے سعودی خواتین کے لیے ایک ممتاز ماڈل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ اپنے مخصوص لباس کے ساتھ۔ تمام مواقع پر رجوہ اپنی سعودی ثقافت پر فخر کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کئی مواقع پر رجوہ کے اردنی معاشرے میں گھل مل جانے کو بھی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے سراہا ہے۔

رجوہ آل السیف کون ہے؟

17 اگست 2022 کو شاہی ہاشمی عدالت نے "ٹویٹر" پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے بڑے بیٹے ولی عہد شہزدہ الحسین کی رجوہ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ منگنی کی تقریب ریاض میں رجوہ آل السیف کے والد کے گھر منعقد ہوئی۔ تقریب میں رجوہ کے خاندان اور اردن کے بادشاہ شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ الثانی، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن الحسن اور دیگر افراد شریک تھے۔

رجوہ بنت خالد 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ وہ فیصل، نائف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔ انہوں نے اپنی ثانوی تعلیم سعودیہ سے حاصل کی ۔ اعلیٰ تعلیم نیویارک امریکہ میں سائراکیز یونیورسٹی میں فن تعمیر کی فیکلٹی سے حاصل کی۔

مستقبل کا سرکاری کردار

شادی کے بعد شہزادی رجوہ کو اردن کے ولی عہد کی اہلیہ کا خطاب ملے گا۔ ولی عہد سے باضابطہ طور پر شادی کے بعد رجوہ شاہی گھر کی تمام سرگرمیوں میں شرکت کریں گی۔ جیسا کہ ان کی مستقبل کی ساس اردن کی ملکہ رانیہ نے ولی عہد کی اہلیہ کے طور پر کام انجام دیے تھے۔ رجوہ ولی عہد کی نمائندگی کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ بیرون ملک منعقد ہونے والی تقریبات میں وہ موجودہ ملکہ کی مانند نمائندگی کریں گی۔ وہ سماجی اور خیراتی منصوبوں سے متعلق سرگرمیوں میں بھی بھی شرکت کر سکیں گی۔

شادی کی تیاریاں

اردن کی شاہی عدالت نے بتایا ہے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم کی محترمہ رجوہ آل سیف سے شادی کی تقریب یکم جون 2023 کو دارالحکومت عمان کے ظہران پیلس میں ہوگی۔

اردن کی شاہی عدالت نے کہا کہ خوشی کے دن کی تفصیلات کے درمیان شاہی جلوس شادی کی تقریب کے بعد حسینیہ محل میں جائے گا۔ شادی کے موقع پر استقبالیہ اور عشائیہ کے انعقاد کے لیے میڈیا کے لیے جگہ مختص ہے۔

ظہران محل دارالحکومت عمان میں تعمیر کیے گئے قدیم ترین محلات میں سے ایک ہے۔ تیس سال قبل اس محل میں 10 جون 1993 کو شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں