سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، سعودی فلم کمیشن نے کانز فلم فیسٹیول میں سنیما اور فلم پروڈکشن صنعت کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے سعودی پویلین کھول دیا ہے۔
پویلین 16 سے 26 مئی تک روزانہ دیکھنے والوں کے لیے کھلا رہے گا۔
کانز فلم فیسٹیول، فرانس کے شہر کانز میں ہر سال منعقد ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر کی فلموں کا جشن منایا جاتا ہے۔ اس میں سال کی سب سے بڑی ریلیز سے لے کر چھوٹی آرٹ فلمیں اور دستاویزی فلمیں شامل ہوتی ہیں۔
فلم کمیشن کے سی ای او عبداللہ العیاف نے کہا کہ فیسٹیول میں شرکت ، مقامی فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کے ایک کامیاب سال کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن اور ٹیلنٹ کا عالمی مرکز بننے کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔
العیاف نے مزید کہا کہ سنیما سے سعودی عرب کی آمدنی اس وقت مشرق وسطیٰ میں سب سے تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
The Kingdom participates in the 76th #Cannes2023 Film Festival through a pavilion that highlights opportunities to develop the local film industry, showcases filmmakers and their completed feature films, and collaborate with international industry partners.#SaudiFilmCommission pic.twitter.com/S7yNWg2HvJ
— هيئة الأفلام (@FilmMOC) May 17, 2023
بین الاقوامی گاؤں میں واقع سعودی پویلین میں فلمی صنعت کی اہم مقامی شخصیات اور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، جن میں ثقافتی ترقیاتی فنڈ، وزارت سرمایہ کاری، بحیرہ احمر فلم فیسٹیول، فلم العلا ڈیپارٹمنٹ، نیوم کمپنی، سعودی فلم فیسٹیول اور ایم بی سی اسٹوڈیوز، کے ساتھ ساتھ ہونہار سعودی فلم سازوں کا ایک گروپ شامل ہیں۔
سعودی عرب ہر سال دو فلمی میلوں کی میزبانی کرتی ہے: سعودی فلم فیسٹیول اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول۔
سعودی فلم فیسٹیول، جو اتھرا سینٹر میں منعقد ہوا، نئی اور پرجوش آوازوں کے لیے ایک اہم نقطہ آغاز بن گیا ہے۔
دریں اثنا، ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کو علاقائی اور عالمی فلمی صنعت کو فروغ دینے میں اس کے کردار کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔