‘جبل الواشلہ پر پہنچا تو لگا کہ دُنیا میں جنت میں آگیا ہوں‘

موسم گرما کی بارشوں نے ریاض کے جنوب میں واقع جبل الواشلہ کو فن پارے میں بدل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے میں ہونے والی شدید بارشوں نے نہ صرف گرمی کا زور توڑ دیا بلکہ کوہ واشلہ پر بارشوں نے پہاڑی علاقے کے موسم اور قدرتی حسن دونوں کو حسین بنا دیا۔

بارشوں کی وجہ سے ہریالی اور مناظر فطرت نکھر کر سامنے آگئے اور سیاحوں کا علاقے میں رش بڑھ جاتا ہے۔

فوٹوگرافر "خالد بن سعود" ان فوٹو گرافروں اور سیاحوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد کوہ واشلہ کی سیر کی اور علاقے کے خوبصورت قدرتی مناظر کو کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خوبصورت تین مقامات میں یہ مقام بھی شامل ہے۔ مجھے ایسے لگا کہ میں دنیا میں جنت میں آگیا ہوں۔

فطرت سے محبت کرنے والے فوٹو گرافر خالد بن سعود نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسے مناظرکی تصویر کشی کو یقینی بنایا جو اس احساس کی عکاسی کرتے ہیں جیسے یہ میوزیکل کمپوزیشن ہوں جو بارش کو ہریالی کے ساتھ جوڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حسین موسم کو دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ الواشلہ پہاڑ کا رخ کرتے ہیں۔ یہ پہاڑ ریاض کے جنوب مغرب میں یہ اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر سدا بہار میٹھے پانی کے چشمے، آبشاریں اور بارشوں کا موسم ہمیشہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہاڑ دیراب روڈ پر واقع ہیں۔ اس جگہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے منفرد مقام حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں