آسٹریلین پولیس نے چاقو سے لیس 90 سالہ خاتون کو کرنٹ لگا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسٹریلیا میں پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس کو ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک نرسنگ ہوم میں بلایا گیا تاکہ چاقو سے مسلح ایک خاتون کو کسی ممکنہ جرم کے ارتکاب سے روکا جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں نے معمر خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس بات چیت کے دوران ایک تجربہ کار افسر نے اپنی کرنٹ لگانے والی سٹن گن کا استعمال کیا جس کی وجہ سے خاتون گر گئی اور اس کا سر زمین پر ٹکرا گیا

Advertisement

۔

جمعہ کے روز آسٹریلوی پولیس نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک رکن نے نرسنگ ہوم کے اندر ایک 95 سالہ خاتون کے خلاف برقی سٹین گن استعمال کی ہے اور اس کی وجہ سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ بزرگ خاتون کو ریاست کے جنوب میں کوما ضلع کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ خاتون ‘‘کلیئر نولینڈ’’ آٹھ بچوں کی ماں ہے اور ڈیمنشیا کا شکار ہے۔ وہ واکنگ ایڈ کی مدد سے آگے بڑھ رہی تھی جب پولیس پہنچی تو اس کے پاس ایک چاقو بھی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں