فرانس 24 ٹی وی نے پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا
عمران خان کی جانب سے خواتین کے لیے ٹوئٹ میں جعلی تصویر کا استعمال
فرانس 24 ٹی وی نے پاکستان تحریک انصاف کا پھیلایا گیا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا۔
اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔
حقیقی آزادی کیلئے جس انداز میں پاکستانی خواتین کھڑی ہوئی ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور (انکی یہ ثابت قدمی) ہماری جمہوری تاریخ کا حصہ بنے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2023
اس کے ساتھ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی بربریت اور ہماری خواتین کو تکلیف پہنچانے، انہیں اذیت دینے اور ان کی تذلیل کرنے کیلئے جس بے… pic.twitter.com/usweizw9gw
ادھر دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خواتین سے متعلق ایک ٹوئٹ میں جعلی تصویر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی چینل کی تحقیق کے مطابق ٹوئٹ میں استعمال کی گئی تصویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے اور نہ ہی کسی کیمرہ میں کی کھینچی ہوئی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا۔