دونوں سعودی خلا بازوں نے روانگی سے قبل آخری لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلا میں اپنے سفر پر روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے آخری لمحات شیئر کیے ہیں۔ علی القرنی نے اپنے اکاونٹ پر اپنے سفر کی تیاریوں کی دو تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ بیگ تیار کر رہے ہیں۔ یہ بیگ وہ اپنے ‘‘ایگزیم مشن ٹو’’ میں ساتھ لے کر جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خلائی پرواز کے لیے میرے بیگ کا مواد، اگر یہ آپ کا بیگ ہوتا، تو آپ کیا لیتے؟" فالوورز نے متعدد مختلف جوابات دئیے۔ لوگوں نے لیپ ٹاپ، خاص قسم کی بلیوں اور پرفیوم سمیت مختلف اشیا کا نام لیا اور ان کے لیے اپنا خلائی مشن کامیابی سے مکمل کرنے اور خیریت کے ساتھ واپسی کی دعا کی۔

دوسری طرف ریانہ برناوی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لانچ کے علاقے کے اپنے دورے کی تصویر شائع کی اور ساتھ کہا کہ چوکنا اور پرجوش ہونے کا احساس بڑھنے لگا ہے۔

یاد رہے دونوں سعودی خلابازوں نے ‘‘ ایکس 2‘‘ سائنسی مشن کے عملے کے طور پر آج اتوار کو خلا میں روانگی سے قبل کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ فالکن 9 راکٹ اور ڈریگن خلائی جہاز لانچ پیڈ پر موجود ہیں جو AX-2 مشن کے عملے کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

سعودی خلاباز علی القرنی
سعودی خلاباز علی القرنی

سعودی سپیس اتھارٹی نے بھی ہفتہ کے روز خلا میں جانے سے قبل سائنسی مشن کے عملے کے حصہ کے طور پر دو سعودی خلابازوں کی حتمی تیاریوں کی تکمیل کا بتا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں