ترکیہ کے کھلاڑی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر اس وقت تنازع کھڑا ہوگیا تھا جب ان پر مصری کھلاڑی محمود حسن " ٹریزیگویٹ " پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا گیا تھا۔ اب ترک کھلاڑی اکائیڈن نے اپنی خاموشی توڑ ڈالی اور اس واقعہ پر تبصرہ کیا ہے۔
اکائیڈن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا کہ ان کی حرکت میں ہیرا پھیری کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھوکنے کی حرکت ایک عام حرکت ہے جو کھلاڑی ہر جگہ فٹ بال میچوں کے دوران کرتے ہیں۔ ترک کھلاڑی نے کہا کہ ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد ان پر بہتان لگانا اور فٹ بال میں مقابلے اور انسانیت کے جذبے کو آلودہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا جو کچھ ہوا اس کو فلمانے والے کیمرہ نے جان بوجھ کر ایک خاص زاویے سے شاٹ لیا ہے۔ اکائیڈن نے کہا میں ہر اس شخص کا معاملہ خدا کے سپرد کرتا ہوں جو فٹ بال کے مقابلے کو آلودہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر اس بہتان کو پھیلا رہا ہے۔
BU BİR REZİLLİKTİR, İĞRENÇLİKTİR!
— Trabzonspor (@Trabzonspor) May 20, 2023
Fenerbahçe ile 18 Mayıs 2023 tarihinde oynadığımız karşılaşmada futbolcumuz Mahmoud Trezeguet’ye yapılan insanlık dışı hareketi şiddetle kınıyoruz.
Trezeguet’nin gol sevinci sonrasında secdeye giderken Fenerbahçeli futbolcu Samet Akaydın’ın… pic.twitter.com/35ZpGGrO7s
خیال رہے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پھیلنے کے بعد ترک کھلاڑی اکائیڈن پر بحث کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو جاری کرنے والے ان پر میچ کے موقع پر مصری کھلاڑی ٹریزگویٹ پر تھوکنے کا الزام لگایا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری کھلاڑی سجدہ ریز ہیں۔ عکادین کے اس عمل نے عوام کو چونکا دیا اور لوگوں نے اس عمل کو غلط قرار دیا۔
ترکی کے ترابزون سپور نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں اکائیڈن کے عمل کی مذمت کی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹریزگویٹ نے 80 ویں منٹ میں پنالٹی سپاٹ سے گول کیا تھا۔