ایک سٹور میں اردنی بچی کی اچانک صحت خراب، حیران کن مدد کیسے ملی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی جس میں ایک اردنی لڑکی کو سٹور کے اندر صحت کے مسائل درپیش ہوگئے۔

ہوا یوں کہ چھوٹی بچی کی حالت خراب ہوئی تو سٹور میں کویت کے ایک نئے فارغ التحصیل ڈاکٹر کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور اس ڈاکٹر نے فوری مداخلت کی اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے بچی کی جان بچا لی ۔

Advertisement

کویتی ڈاکٹر یعقوب العصیمی نے ‘‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ کو بتایاکہ یہ اس وقت ہوا جب وہ اردن کے شہر اربید میں ایک سٹور میں تھے کہ ایک چھوٹی بچی کا دم گھٹنے لگا۔ اس کے گلے میں پانی کی بوتل کا ٹھکن داخل ہوگیا تھا اور اس کی سانس قریب بند ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی اور اس کے والد کے لیے یہ صورتحال مشکل ہوگئی ۔ اسے بچانے کے بعد بھی رونا نہیں رکا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا میں نے صرف دو روز قبل گریجویشن مکمل کیا تھا اور کویت واپس جانے کی تیاری کر رہا تھا لیکن قسمت اسے اس گروسری اسٹور تک لے گئی اور اس بچی کو بچانے کا موقع فراہم کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں