تصاویر میں: شہزادی رجوہ آل سیف نے مہندی تقریب کے لیے سعودی ڈیزائنر کا لباس پہنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی منگیتر شہزادی رجوہ آل سیف کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ ان میں تازہ ترین، شادی سے پہلے کی روایتی مہندی کی رات تھی جس کی میزبانی ملکہ رانیا نے کی۔

ملکہ رانیا نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن کی تصاویر شیئر کیں جس میں دولہا کی بہنوں ایمان اور سلمیٰ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی۔

Advertisement
شہزادی ایمان اور سلمہ شادی سے پہلے رسمِ مہندی  میں۔ (انسٹاگرام)
شہزادی ایمان اور سلمہ شادی سے پہلے رسمِ مہندی میں۔ (انسٹاگرام)

مہندی کی تقریب کے لیے، شہزادی رجوہ نے سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی کا تیار کردہ سفید لباس زیب تن کیا جس پہ سنہری اور ریشم کے دھاگے کا کام تھا۔

العربیہ سے بات کرتے ہوئے، ہنیدہ نے کہا کہ، لباس کے ذریعے، وہ "اس محبت کی کہانی سنانے کے ساتھ ساتھ فیشن اور ثقافت کے لحاظ سے سعودی اور اردنی شناختوں کو ضم ہونا چاہتی تھیں"

رجوہ آل سیف نے معروف سعودی ڈیزائنر ہندہ سیرافی کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا ہے۔ (انسٹاگرام)
رجوہ آل سیف نے معروف سعودی ڈیزائنر ہندہ سیرافی کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا ہے۔ (انسٹاگرام)

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ بھی اہم تھا کہ وہ شہزادی رجوہ کے کردار اور شخصیت کو اس ڈیزائن کے ذریعے پیش کریں جس کی جڑیں تاریخ میں ہیں۔

یہ لباس نجد کے علاقے کے روایتی ثوب سے متاثر ہے جسے ہنیدہ نے ایک جدید انداز کے ساتھ پیش کیا۔

لباس اور اوورلے سعودی عرب اور اردن کے درمیان اتحاد کی عکاسی کرتا ہے جو اس شادی کے ذریعے انجام پا رہا ہے ۔

رجوہ آل سیف کا حنائی جوڑا نجد کے علاقے کے روایتی لباس سے متاثر ہے جسے سرافی نے جدید رنگ وانداز سے مزیّن کیا ہے۔
رجوہ آل سیف کا حنائی جوڑا نجد کے علاقے کے روایتی لباس سے متاثر ہے جسے سرافی نے جدید رنگ وانداز سے مزیّن کیا ہے۔

انہوں نے سات نکاتی ستارے کو شامل کیا ہے جو اردنی پرچم کو آراستہ کرتا ہے اور سورہ فاتحہ کی سات قرآنی آیات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، "میں نے سعودی عرب سے کھجور کے درخت کی علامت بھی لی ہے جو زندگی، جوش و خروش اور دینے کی نمائندگی کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ لباس میں تونس کے شاعر ابو القاسم الشابی کی لکھی ہوئی شاعری بھی شامل ہے۔

رجوہ آل سيف کا حنائی لباس سعودی عرب اور اردن کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔اس میں سعودی عرب کا قومی نشان کھجور کا درخت اور اردن کے جھنڈے کی زینت بننے والا سات نوکدار ستارہ شامل ہے۔
رجوہ آل سيف کا حنائی لباس سعودی عرب اور اردن کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔اس میں سعودی عرب کا قومی نشان کھجور کا درخت اور اردن کے جھنڈے کی زینت بننے والا سات نوکدار ستارہ شامل ہے۔

"میں اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں،" ہنیدہ نے مزید کہا۔

مہندی کی تقریب میں شاہی خاندانوں کے علاوہ اردن سے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

اس لباس میں تُونس کے شاعر ابو القاسم الشعبی کی شاعری بھی شامل ہے۔
اس لباس میں تُونس کے شاعر ابو القاسم الشعبی کی شاعری بھی شامل ہے۔

ملکہ رانیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو البمز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے اردنی خاندان کے بغیر کوئی جشن مکمل نہیں ہوگا۔ ہم اپنی خوبصورت رجوہ کا جشن منا رہے ہیں!”

ملکہ نے شاہی خاندان کی خوشیاں بانٹنے پر حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملکہ رانیااور رجوہ  آل سیف شادی سے قبل مہندی کی تقریب میں۔ (انسٹاگرام)
ملکہ رانیااور رجوہ آل سیف شادی سے قبل مہندی کی تقریب میں۔ (انسٹاگرام)

اردن کے ولی عہد اور سعودی شہزادی کی شادی یکم جون کو ہونے والی ہے۔ اردن کی شاہی دربار نے اگست میں ان کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 رسمِ مہندی کی رنگا رنگ تقریب میں نہ صرف خاندان کے افراد شریک تھے، بلکہ اردن کی کمیونٹی بھر کی خواتین بھی شامل تھیں۔ (انسٹاگرام)
رسمِ مہندی کی رنگا رنگ تقریب میں نہ صرف خاندان کے افراد شریک تھے، بلکہ اردن کی کمیونٹی بھر کی خواتین بھی شامل تھیں۔ (انسٹاگرام)

پچھلے ہفتے اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے اپنی شادی کا جشن اپنے ساتھیوں کے ساتھ 40 ویں شاہ حسین بن طلال رائل آرمرڈ بریگیڈ میں منایا جس میں روایتی رقص اور موسیقی شامل تھے۔

ملکہ رانیااور رجوہ  آل سیف شادی سے قبل مہندی کی تقریب میں۔ (انسٹاگرام)
ملکہ رانیااور رجوہ آل سیف شادی سے قبل مہندی کی تقریب میں۔ (انسٹاگرام)
مقبول خبریں اہم خبریں