برطانوی میڈیا کے مطابق ایک امریکی شہری نے مصروف شاہراہ سے اپنے بچوں کے ہمراہ سڑک پار کرتی بطخ کو بچانےکی کوشش کے دوران ایک امریکی اپنی جان سے چلا گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آنے والے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی صدمے کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیوروں نے دیکھا کہ ایک بطخ اپنے چوزوں کو لے کرسڑک پار کررہی ہے۔ بطخ کو بچانے کے لیے ڈرائیوروں نے گاڑیاں روک دیں۔ ان میں ایک نے اپنی گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کرانے میں مدد کی کوشش کی۔ وہ اپنی کار سے اترا اور بطخ کے پاس پہنچا ہی تھا کہ ایک اور کارنے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔
برطانوی اخبار "میٹرو" کی طرف سے شائع ہونے رپورٹ کی تفصیلات العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنی پرائیویٹ کار سے چھلانگ لگا دی جب یہ پتہ چلا کہ مادہ بطخ اوراس کے بچے مصروف شاہراہ کو پار کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جب بطخ کی مدد کرنے والے شخص کو کارنے ٹکر ماری تو اس کے اپنے بچے اس کی کار میں بے بسی کے عالم میں تھے۔
پولیس نے بتایا کہ بطخ کو بچانے والے شخص پر گاڑی چڑھانے والے سترہ سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
کیلیفورنیا کے ایک مقامی نیوز چینل نے اس واقعے کو "احسان کا آخری عمل" قرار دیا اور رپورٹر مشیل پانڈور نے کہا کہ "یہ جگہ خالص خوشی اور مسرت کے منظر سے نکل کر بدترین نتائج کی طرف چلی گئی جس کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے۔"
بطخوں کو بچاتے ہوئے فوت ہونے والے شخص کے بیٹےولیم ومسات جو اس حادثے کے عینی شاہد بھی ہیں نے وضاحت کی کہ "کوئی بھی چوراہے سے نہیں گذرا اور ڈرائیور انتظار کر رہے تھے حالانکہ لائٹس سبز تھیں۔ اس دوران ان کے والد کار سے باہر نکلے اور وہ بطخوں کو آواز دے کر اور تالیاں بچا کر انہیں سڑک پار کرانے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس دوران اچانک ایک کار ان پر چڑھ گئی۔
اس نے مزید کہا کہ ان کے والد نے فٹ پاتھ تک ان کی مدد کی کیونکہ بطخ کے تمام بچوں کو پریشانی ہو رہی تھی۔ پھر گاڑی نے اسے ٹکر ماری۔ ایسا لگتا تھا کہ کہیں سے باہر نہیں آیا۔"
ولیم نے کہا کہ "میں نے اصل میں گاڑی کو والد کو ٹکراتے ہوئے نہیں دیکھا۔" مجھے صرف آواز سنائی دی۔