العلا کے علاقے ‘‘جبل عکمہ’’یونیسکو کے‘‘ میموری آف دا ورلڈ ’’ میں رجسٹر کر لیا گیا

جبل عکمہ کو جزیرہ نما عرب کی سب سے بڑی کھلی لائبریری قرار دے دیا گیا، 300 سے زیادہ نوشتہ جات موجود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں العلا گورنریٹ کے شاہی کمیشن نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ‘‘ یونیسکو’’ کے "میموری آف دی ورلڈ" کے رجسٹر میں "جبل عکمہ" کے اندراج کا اعلان کر دیا اور کہا کہ یہ سعودی عرب کے لیے ایک نئی کامیابی ہے۔

تاریخی شہر ‘‘ الحجر‘‘ کو شامل کرنے کے بعد ‘‘ یونیسکو’’ کی فہرستوں میں العلا گورنری کے مقام ‘‘ العلا’’ کو 2008 میں عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی سعودی مقام کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔ اس طرح ‘‘ حریہ عویریض ’’ کو گزشتہ سال ہیومن اینڈ بایوسفیئر پروگرام ‘‘ الماب ’’ میں رجسٹر کیا گیا تھا۔

Advertisement

جبل عکمہ العلا گورنری کے سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ اسے جزیرہ نما عرب کی سب سے بڑی کھلی لائبریری کے طور پر رینکنگ دی گئی ہے۔ اس میں سینکڑوں آثار قدیمہ کے نوشتہ جات اور پتھر کے نقش و نگار شامل ہیں جو ہزاروں سال پہلے پہاڑ کے ساتھ مختلف ادوار اور تہذیبوں میں لکھے گئے تھے۔

اس تاریخی مقام کے زیادہ تر نوشتہ جات، جن کی تعداد 300 سے زیادہ ہے، پہلے ہزار سال قبل مسیح کے دوسرے نصف حصے کے ہیں۔ ان میں بہت سی علامتیں اور نوشتہ جات شامل ہیں جو العلا میں گزرنے والی متعدد تہذیبوں کے دوران بہت سے الفاظ، مذہبی رسومات، سرگرمیوں اور انسانی تاثرات کو بیان کرتے ہیں۔

"جبل عکمہ" میں تراشے گئے نوشتہ جات کو علمی اور تحقیقی اہمیت حاصل ہے جو وقت کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے ایک مقام کے طور پر بھی العلا کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ان نوشتہ جات کی اہمیت ان کی صداقت اور قدیم عرب تہذیبوں اور سلطنتوں کے بارے میں ان میں محفوظ معلومات کی سالمیت کی وجہ سے ہے۔ جبل عکمہ کو محفوظ کرنے میں شاہی کمیشن برائے العلا گورنری نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس مقام کو دنیا کا سب سے بڑا کھلا میوزیم قرار دے دیا گیا ہے۔

"جبل عکمہ " کو "میموری آف دی ورلڈ" میں شامل کرنا العلا کو ترقی یافتہ ثقافتی اور قدرتی ورثے کے لیے ایک معروف منزل بنا دیتا ہے۔

رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ورثے کے تحفظ اور مطالعات کے میدان میں "وقت کے ذریعے سفر کے منصوبے" نے "کنگڈمز انسٹی ٹیوٹ" کے قیام کا تعین کیا۔ یہ ادارہ دادان نخلستان میں ہوگا۔ اور اس کا شہری ڈیزائن دادانی تہذیب سے متاثر ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں متعدد پروگرام اور آثار قدیمہ کی تحقیق شامل ہے۔

شاہی کمیشن برائے العلا کا مقصد مختلف ذرائع اور شراکت داری کے ذریعے دنیا کے ساتھ العلا کی میراث کو تقسیم کرنا ہے تاکہ اس کی قدرتی اور ثقافتی خصوصیات اور ماحول کو تلاش کیا جا سکے اور اس مقام ک کی تاریخی حیثیت کی اہمیت دو گنا ہو جائے۔ العلا گورنری کا ‘‘ویژن آف العلا ’’ بھی سعودی ‘‘ویژن 2030 ’’ کا ہی ایک حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں