خودکشی سے قبل آخری ڈنر کی ویڈیو، دادی کی ویڈیوز بنانیوالی خاتون کی ویڈیوز پر تنازع‎‎

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک دلکش کینیڈین ماڈل کی ویڈیوز نے لوگوں کو دل گرفتہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنی دادی سے پوچھتی ہے کہ اس نے خودکشی کا انتخاب کیوں کیا؟ کسی کے آخری اوقات کے بارے میں اس سے دوسرے کونسے سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ کیا توقع کر رہے ہیں؟

کئی دنوں سے ایلی ٹیٹ کٹلر اپنی دادی کے منصوبے اور "موت" کی طرف اس کے سفر کو ویڈیو کی شکل دینے کے لیے مختلف مناظر شائع کر رہی ہے۔ اس موت کو یوتھنیشیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا معنی طبی طور پر مدد یافتہ موت ہوتا ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو میں نوجوان خاتون اپنی جدوجہد کرنے والی دادی کے ساتھ بات چیت کے دوران موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں بھی پوچھتی ہے۔ خودکشی کے فیصلے کی وجوہات کا سوال کرتی ہے اس فیصلے کے درست ہونے کا بھی استفسار کرتی ہے۔

ان تازہ ترین اور مختصر کلپس میں ایلی یہ اعلان کرتی نظر آئیں کہ وہ اپنی دادی کو آخری مرتبہ کھانے پر لے جا رہی ہیں۔ ایلی نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ مجھے ابھی بہت سارے احساسات ہیں لیکن میں ابھی صرف اس پر توجہ مرکوز کرنے جا رہی ہوں کہ میں انہیں ایک ناقابل فراموش ہفتہ فراہم کر سکوں۔ اس کلپ نے 12 ملین سے زیادہ آرا اور ایک ملین سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں۔

جہاں تک دادی کا تعلق ہے تو انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں خاموشی سے آئی ہوں، اور میں خاموشی سے جانا چاہوں گی۔ میں اس معاملے یا فیصلے کے بارے میں روزانہ نہیں سوچتی ہوں۔

جہاں تک کٹلر کا تعلق ہے اس نے دی انڈیپنڈنٹ اخبار کو بتایا کہ اس کی دادی اپنے آخری لمحات میں تکلیف برداشت نہیں کرنا چاہتیں۔ اس نے دنیا چھوڑنے کا فیصلہ اپنی شرائط پر کیا ہے۔

کٹلر نے وضاحت کی کہ اس نے ہمیشہ یہ محسوس کیا ہے کہ موت ایک ممنوع چیز ہے جس کو معاشرے میں کافی توجہ نہیں دی جاتی۔ یہ جانتے ہوئے کہ یہ ہم سب کو موت آتی ہے۔ انہوں نے کہا اب میں اپنی دادی کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے مفید ثقافتی گفتگو کرتی ہوں۔

یاد رہے ان ویڈیوز نے ’’ بابی‘‘ کے نام سے معروف دادی کے حامیوں اور ان سے ہمدردی کرنے والوں کے درمیان تنازع پیدا کردیا تھا۔ بابی کو ایک مہلک کینسر ہے جس سے صحت یاب ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اس حوالے سے اس بات پر بھی بحث کی جارہی ہے کہ نوجوان خاتون اس طرح کے انٹرویو کرکے کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں۔ اس ماڈل خاتون کو

ٹک ٹاک پر ہزاروں لوگ فالو کرتے ہیں۔ یاد رہے کینیڈا میں 2016 سے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے یوتھنیشیا کو قانونی سمجھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں