کیا امریکی صدارتی امیدوار ڈی سینٹیس کی خوبرو اہلیہ ٹرمپ کی شکست کا سبب بن سکتی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں جہاں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں وہیں وائٹ ہاؤس کے کسی بھی نئے متوقع مہمان کی اہلیہ اور ہونے والی خاتون اول بھی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن مہم کے دوران امیدواروں کی بیگمات کو بھی جانچا پرکھا جاتا اور ان کے حسن صورت وسیرت کے تذکرے بھی ہوتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کون نہیں جانتا مگر لگتا ہے کہ ان کے ایک حریف امیدوار ان کا وائٹ ہاؤس کا راستہ روک سکیں یا نہیں مگران کی خوبرو اہلیہ ٹرمپ کی راہ میں حائل ہوسکتی ہے۔

Advertisement

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کی اہلیہ کائیسی ڈی سینٹیس سابق صحافی ہیں اور چھاتی کے کینسر سے بچ جانے کے بعد وہ توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے طویل انتظار کے بعد اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا آغاز منگل کو کیا جس کے بعد وہ اخبارات کی سرخیوں میں ہیں۔

لیکن نیویارک پوسٹ کے مطابق ریپبلکنز کے اقتدار میں آنے میں ان کی توجہ اور سیاسی شمولیت طویل عرصے سے پردے کے پیچھے ایک قوت رہی ہے۔

توقع ہے کہ فلوریڈا کے گورنر کی اہلیہ اپنے شوہر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مدمقابل بنانے اور وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کی مہم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مگر کائیسی ڈی سینٹیس کون ہیں؟

ذاتی زندگی

جِل کائیسی بلیک 26 جون 1980 کو اوہایو کے شہر ٹرائے میں پیدا ہوئیں۔ ان کی ماں ایک ماہر امراض چشم اور اسپیچ پیتھالوجسٹ تھیں۔

‘دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق انہوں نے جنوبی کیرولائنا کے کالج آف چارلسٹن میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے گھڑ سواری کی ٹیم میں حصہ لیا اور اکنامکس میں بیچلر آف سائنس حاصل کیا۔

کائیسی ڈی سینٹس
کائیسی ڈی سینٹس

ان کی ملاقات نیول اسٹیشن مے پورٹ کے ایک گولف کورس پر رون ڈی سینٹس سے ہوئی اور انہوں نے 2009 میں ڈزنی ورلڈ میں شادی کی۔

بہ طور صحافی اور اینکر خدمات

اپنے کیریئر کا آغاز کائیسی گولف چینل ٹیلی ویژن پر میزبانی سے کیا جہاں انہوں نے "آن دی ٹی" اور "پی جی اے ٹور ٹوڈے" جیسے پروگرام پیش کیے۔ اس کے بعد انہوں نے فلوریڈا میں جیکسن ویل میں ڈبلیو جے ایکس ٹی میں رپورٹنگ کی۔

کائیسی نے CNN سمیت خصوصی رپورٹنگ پر جانے سے پہلے فری لانس اسٹیشن پر کرائم رپورٹر، مارننگ شو ہوسٹ اور اینکر کے طور پر کام کیا۔

بعد میں انہوں نے 2014 میں جیکسن ویل میں ڈبلیو ٹی ایل وی پر گول میز مباحثے کے شو "دی چیٹ" کی میزبانی کی۔

کائیسی ڈی سینٹس
کائیسی ڈی سینٹس

دو سال بعد انہوں نے جے ٹی ٹاؤن سینڈ اسٹوری تیار کی جو ایک معذور ہائی اسکول فٹ بال ہیرو کے بارے میں ایک ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم تھی۔

سنہ2019 میں 38 سال کی عمر میں فلوریڈا کے گورنر کی اہلیہ کا درجہ حاصل کرنے کے ساتھ وہ کسی گورنر کی کم عمر ترین اہلیہ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

کینسر

متوازی طور پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اسے اکتوبر 2021 میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس نے اپنے شوہر کی مہم کو مختصراً چھوڑ دیا تھا۔

چھ ماہ بعد اس نے اعلان کیا کہ اس کا علاج کامیاب رہا ہے اور اب وہ کینسر سے نجات پا چکی ہے۔ یہ اعلان ایک مہم کی تقریب میں کیا گیا۔

تب سے انہوں نے خود کو کینسر کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے وقف کر دیا ہے۔

شوہر کی سیاسی کامیابی میں کائیسی کا کیا کردار ہے؟

سیاسی واقف کاروں کے مطابق کائیسی اپنے سکلیروٹک اور بعض اوقات سماجی طور پر عجیب و غریب عادات کے حامل شوہر کے لیے ایک گرمجوش اور قابلِ احترام سلوک کرنے والی بیوی کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

ان کے شوہر کے ایک سابق ملازم نے پولیٹیکو کو بتایا کہ سچ یہ ہے کہ کائیسی نے اپنے شوہر روبوٹ سے انسان بنایا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ اسپاٹ لائٹ میں آرام دہ ہیں۔ وہ اکثر اپنے شوہر کو ابھرتے ہوئے ریپبلکن سٹار کو "اچھے باپ" اور "امریکی خواب کا مجسمہ" قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کرتی ہے۔

بعض نے کائیسی کے گلیمر اور شائستگی کا موازنہ جیکولین کینیڈی سے کیا۔

جیرڈ ماسکووٹز جو ڈی سینٹیس کے ایک سابق اہلکار ہیں اور اب ڈیموکریٹک پارٹی کاحصہ ہیں۔ انہوں نے ’نیویارک ٹائمز‘ کو بتایا کہ وہ "نہ صرف ان کی قریبی اور ہوشیار مشیر ہیں بلکہ ان کا خفیہ ہتھیار بھی ہیں۔"

پردے کے پیچھے یہ جوڑا سیاسی طور پر اتنا "ہم خیال " ہے کہ انہوں نے تقریباً ایک "انفرادی شناخت" تیار کرلی ہے۔ یہ دعویٰ کرنے والے شخص نے 2015ء میں کانگریس کی دوڑ کے دوران اس جوڑے کے ساتھ کام کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وہ اسے میڈیا سے لے کر سیاست تک ہر چیز پر مشورہ دیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں