سعودی طالبعلم نے پوچھا سعودی خلاباز کیا کھا رہے ہیں، ریانہ نے کیا جواب دیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دونوں سعودی خلابازوں نے ایک براہ راست نشریات میں سعودی عرب میں سکول کے طلبہ کے ساتھ بیداری پیدا کرنے والے سائنسی تجربات کیے اور طلبہ کے پوچھے گئے بہت سے سوالات کے جوابات دیے۔

سعودی سپیس اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر ہفتہ کے روز پوسٹ کردہ کلپ میں چھٹی جماعت کے ایک طالب علم نے پوچھا "خلائی مسافر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کیا کھاتے ہیں؟" تو خلا باز ریانہ برناوی نےجواب میں کہا کہ ہم اپنے ساتھ زمین سے جما ہوا کھانا لاتے ہیں۔ پھر اس پر پانی ڈالتے ہیں۔ اور وہ پانچ یا دس منٹ کے بعد کھانے کے لیے تیار ہوجاتا ہے‘‘ ۔ ریانہ نے طلبہ کو اپنے کھانے کے کچھ ماڈلز بھی دکھائے اور کہا کہ ان کے پاس کئی قسم کے کھانے ہیں۔

ہفتہ کو خلا پر سائنسی تجربات کے دوران سعودی عرب کے 9 ہزار طلبہ بھی سعودی عرب کے دو خلا بازوں کے ساتھ تعلق جوڑے رہے۔ یہ طلبہ مختلف اوقات میں 3 سائنسی تجربات میں شریک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں