ہالی ووڈ والا انداز، دیکھیے برطانیہ میں قیدی کیسے پولیس سے بچ کر فرار ہوا

اس نے جواب میں افسر کے چہرے پر گھونسہ مارا اور پھر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ میں ہالی ووڈ فلموں کے انداز میں ایک فرار قیدی دوبارہ پولیس حراست سے بچ کر فرار ہگیا۔ اتفاق سے کسی راہگیر نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے قیدی کے فرار ہونے کے مناظر کو فلما لیا۔

Advertisement

راہزنی اور ڈکیتی میں سزا یافتہ ایک قیدی کو تھانے سے جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس کی کار سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور سب وے سٹیشن میں گھس گیا۔ ایک پولیس افسر اس کی تلاش میں سب وے سٹیشن میں پہنچا اور اس نے ہر اس شخص کو بلایا جو اس کے بارے میں کچھ جانتا تھا۔ تاکہ فرار قیدی کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔

سب وے سٹیشن پر قیدی پولیس کے ہاتھ آگیا تاہم اس نے ہالی ووڈ فلموں کے انداز میں پولیس افسر کو گھونسہ رسید کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

42 سال کے کوامے رچرڈز نے جمعہ 26 مئی کو دوپہر 2 بجے جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں پولیس کی کار سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ رچرڈز کو چوری اور راہزنی کی سزا کاٹنے کے بعد رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر جیل میں طلب کیا گیا تھا۔

لندن کے مقامی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قیدی رچرڈز پولیس کی گاڑی سے فرار ہو کر قریبی سب وے سٹیشن میں پناہ لیے ہوئے تھا کہ سویلین کپڑوں میں ملبوس ایک اہلکار نے اس کا پیچھا کیا اور اسے دوبارہ پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ یہاں پر رچرڈز نے پولیس اہلکار کو گھونسہ رسید کیا اور ہاتھ چھڑا کر بھاگ گیا۔

برکسٹن میٹرو سٹیشن پر ٹرین کی ایک بوگی کے اندر سے لی گئی فوٹیج میں ایک سادہ لباس پولیس افسر کو رچرڈز کی بائیں کلائی پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رچرڈز نے صرف افسر کے چہرے پر مکے مارے اور پھر ہاتھ چھڑا کر فرار ہوگیا۔

لندن پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں