82 سالہ ال پچینو باپ بننے والے ہیں، 29 سالہ کویتی ساتھی کے ہاں ولادت متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو نے تصدیق کی ہے 82 سال کی عمر میں وہ دوبارہ باپ بننے والے ہیں، اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔

یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے اور نور الفلاح تفریحی صنعت میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔

ٹی ایم زیڈ نے بتایا کہ 82 سالہ ال پچینو کا اپنی ساتھی کے ساتھ محبت کا رشتہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران شروع ہوا تھا، لیکن میڈیا میں یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وہ 2022 میں ایک ریسٹورنٹ میں رومانوی ڈنر پر اکٹھے دیکھے گئے تھے۔

اداکارکے پچھلے رشتوں سے تین بچےہیں- 22 سالہ دو جڑواں بچے امریکی اسٹار بیورلی ڈی اینجیلو سے اور امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ سے بڑی بیٹی جولی میری، جس کی عمر 33 سال ہے۔

ڈی نیرو کو مات دے دی

82 سال کی عمر میں باپ بن کر انہوں نے 79 سالہ ڈی نیرو کو مات دے دی ہے، جو حال ہی میں باپ بنے ہیں۔

نورالفلاح کون ہیں

اداکار کی ساتھی نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ۱۹۹۱ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

2014 میں انہوں نے اپنی پہلی دستاویزی فلم "دی ہوم لیس" ریلیز کی، جو سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں "پروسا نوسترا" نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی، جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائیوں کے کیلی فورنیا میں کالج واپسی کے خواب دیکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں