اردن کے شاہی جوڑے کی رینج روور جیپ کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ اور ان کی دلہن، شہزادی رجوہ آل سیف، قصر زہران میں نکاح کی تقریب اور تلاوت قرآن کے فوراً بعد ایک شاہی قافلے کے ہمراہ قصر حسینیہ روانہ ہوئے۔

شاہی جوڑا ایک سفید رنگ کی رینج روور پر سوار تھا۔
یہ کار برطانوی کار ساز کمپنی ووڈ اینڈ بیکٹ نے 1984 میں تیار کی تھی۔

یہ وہی جیپ ہے جو آنجہانی ملکہ الزبتھ کو اردن کے دورے کے دوران وقف کی گئی تھی۔

شاہ حسین مرحوم، اور آنجہانی ملکہ الزبتھ نے اس وقت اس گاڑی کو اردن کے دیگر مقامات کا دورہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

اس خصوصی رینج روور کو لمبا کیا گیا تھا اور اس کی چھت کھلی رکھی گئی تھی۔

شاہی جوڑا ایک سفید رنگ کی رینج روور پر سوار ۔ یہ کار برطانوی کار ساز کمپنی ووڈ اینڈ بیکٹ نے 1984 میں تیار کی تھی۔

اس کی سیٹیں سفید چمڑے سے بنی تھیں۔ اس میں چار انفرادی ریکارو پاور سیٹیں تھیں۔ اور گاڑی کا نام " شیر روور" تھا۔

یہ کار 2003 میں اردن کے رائل آٹو موبائل میوزیم میں متعارف کرائی گئی تھی اور ولی عہد شہزادے کی شادی میں استعمال کے وقت تک میوزیم میں موجود رہی۔

کار کا اصل وی 8 انجن اب بھی 3.5-لیٹر ٹوئن کاربوریٹر سے چلتا ہے۔

جمعرات کو اردن کے ولی عہد کی شادی میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کے رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔

تقریب کے حوالے سے اردن کے شہریوں میں بھی خاصا جوش و خروش پایا گیا۔

عوامی مقامات پر شہریوں نے اردن کے جھنڈے، شاہ عبداللہ دوم اور ولی عہد کی تصاویر اور شادی کی مبارکباد دینے والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں