اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوہ کی شاہی شادی تصاویر کے آئینے میں

اردن کی شاہی شادی کی تقریب میں تقریباً 1700 اہم شخصیات مدعو تھیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر اسے لاکھوں لوگوں نے فالو کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کل اردن کے ولی عہد کی شادی کا چرچا دنیا بھر میں ہوتا رہا۔ جمعرات کی شام دنیا بھر کے کئی ٹیلی ویژن چینلوں پر اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوہ کی شادی کی تقریبات دکھائی گئیں-

شادی میں تقریباً 1700 عالمی رہنما اور معززین مدعو تھے۔

اور سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں لوگ نے اسے فالو کیا۔ سب کی نظریں دلہن رجوہ پر ٹکی تھیں جو نکاح کی تقریب کے دوران ایک لمبے سفید لباس میں دمک رہی تھیں جسے لبنانی ڈیزائنر "ایلی صعب" نے تیار کیا تھا۔

دلہن نے استقبالیہ میں ایک اور سفید لباس پہنا جس کے ساتھ ساٹن کے لمبے دستانے تھے۔ یہ لباس خاص طور پر شاہی تقریب کے لیے اطالوی ڈیزائنر ڈولچے اینڈ گبانا نے تیار کیا تھا۔

استقبالیہ کے دوران شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ
استقبالیہ کے دوران شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ

شاہی آن بان

ملکہ رانیا عبداللہ بھی تقریب کے شایان شان تیار ہوئیں۔ شادی کی تقریب کے لیے، انہوں نے کرسچیئن ڈیور موسم سرما 2022 کے مجموعہ سے سنہری کام سے مزین سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔

شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ
شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ

استقبالیہ میں وہ آئیوری رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں جو بھاری کڑھائی سے مزین تھا اور ایک سائیڈ کیپ جسے ایلی صعب سے منتخب کیا گیا تھا۔

انہوں نے ہیروں کا تاج بھی پہنا جس پر "خدا کی عظمت" کے الفاظ تھے، یہ عربی فقروں سے سجا پہلا تاج تھا۔

شہزادہ فریڈرک اور ڈنمارک کی شہزادی میری

ولی عہد کی بہن شہزادی ایمان نے ہلکے بھورے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے سعودی ڈیزائنر عشی نے تیار کیا ، جب کہ شہزادی سلمیٰ نے برطانوی کمپنی سٹیلا مک کارٹنی سے فیروزی نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

تقریب میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ وہ تقریب دوران دو گلابی پہناووں میں نظر آئیں، پہلے نکاح کی تقریب میں انہوں نے ایلی صعب کا لباس زیب تن کیا۔

استقبالیے کے لیے ان کا لباس برطانوی ڈیزائنر جینی پیکہم نے تیار کیا تھا جسے ہیرے سے جڑے تاج سے ہم آہنگ کیا تھا۔

امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے اپنی پوتی کے ہمراہ شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ اور انہوں نے "ریم عکرا " کا تیارکردہ لباس زیب تن کیا، جو کہ ملکہ الزبتھ کی پوتی شہزادی بیٹریس کا بھی انتخاب تھا، جو خاکستری لباس میں استقبالیہ میں نظر آئیں۔

جب کہ نکاح کی تقریب کے دوران وہ نیڈل اینڈ تھریڈ کے کرسٹل موتیوں سے ڈھکے گرے گاؤن میں نظر آئیں۔

شیخہ موزہ بنت ناصر المسند اس موقع پر ویلنٹینو کے سیاہ لباس کے ساتھ ایک لمبے سیاہ اور گلابی کوٹ میں نظر آئیں۔

تقریب میں دنیا بھر سے شاہی اور حکمران خاندانوں کے کئی افراد بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں