سعودی تفریحی پروگرام ’کنگڈم ٹور‘ جاری، سرگرمیوں کو 17 علاقوں تک پھیلا دیا گیا

کنگڈم ٹور مقامی کمپنیوں اور علاقوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے مواقع فراہم کرتا: ترکی الشیخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے گئے تفریحی کنگڈم ٹور 2023 میں علاقوں کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتہ قبل اس تفریحی ٹور میں الباحہ ریکن کو شامل کیا گیا تھا۔ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل شیخ نے نجران کو بھی اس تفریحی پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تفریحی سرگرمیاں اگلے ستمبر کے اخر تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اس طرح کنگڈم ٹوور تفریحی پروگرام کو سعودی عرب کے 17 شہروں اور علاقوں تک وسعت دے دی گئی ہے۔

ترکی الشیخ نے کہا ’کنگڈم ٹور 2023‘ مملکت کا سب سے بڑا تفریحی دورہ ہے۔ اس کا کوالٹی آف لائف پروگرام کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ میں انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں تفریحی شو سے پہلے اور شو شروع ہونے کے بعد پریزنٹیشن دی جاتی ہے۔ تمام معاون خدمات کو تیار کیا جاتا ہے۔ ہر شو کے ساتھ لاجسٹک اور تکنیکی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کنگڈم ٹور 2023 کی سرگرمیوں کے ذریعے کام کر رہی ہے تاکہ نجی شعبے کو ان علاقوں اور شہروں میں مواقع فراہم کیے جا سکیں جن کا وہ دورہ کرے گا۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ اٹھانے اور تفریحی تحریک کے سماجی اثرات کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مملکت کی نوجوان خواتین اور مرد خوشی پیدا کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔ ان تقریبات کے انعقاد سے انہیں تجربہ اور علم حاصل ہوگا۔ اس طرح تفریحی شعبہ میں باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہوگا جو مملکت کے لیے امید افزا بات ہے۔

واضح رہے کنگڈم ٹور 2023 جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ان اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد مملکت کے رہائشیوں اور آنے والوں کی تفریحی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں