آرٹ کو طریقہ علاج کے طور پر استعمال کرنے والی سعودی مصورہ سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اپنے منفرد فنکارانہ انداز سے سعودی مصور عہود الخوتانی آرٹ کی دنیا میں منفرد نمونے پیش کرتی ہیں۔وہ عام اشیاء کو ماہر فنکارانہ انداز میں مختلف پینٹنگز میں تبدیل کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔

اپنے فن کو دنیا تک پہنچانے کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جہاں انہیں بے حد پزیرائی ملی۔

العربیہ نے عہود الخوتانی سے ان کی فنی سفر کے بارے میں بات کی۔

اپنے فن اور صلاحیتوں کے بارے میں عہود الخوتانی کہتی ہیں کہ "میری پینٹنگز متنوع ہیں، اور سب سے اہم خصوصیت جو میں سمجھتی ہوں کہ انہیں نمایاں کرتی ہے وہ عام احساسات ہیں جنہیں میں رنگوں سے ملاتی ہوں۔

شروع میں، میں صرف اس لیے پورٹریٹ بناتی تھا کہ میں چہرے کے خدوخال بنانے میں مہارت حاصل کرنا چاہتی تھی۔ فن، میری رائے میں، چہرے بنانے میں مہارت کی حد تک تھا۔

وقت کے ساتھ، میں نے دریافت کیا کہ میں اپنی تصویروں میں معنی ڈالنے کی کوشش کر رہی ہوں جس کے بغیر ان کی خوبصورتی ادھوری ہے۔ پھر میں نے رنگوں سے ان میں محبت، بھائی چارے، مامتا جیسے خوبصورت احساسات کو بھرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں رنگوں اور شکلوں سے کینوس کے مصنوعی پن کو توڑنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ تصویروں میں زندگی کا احساس نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ محبت میرے لیے ہر اس بات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے جو میرے اندر چل رہا ہے۔ کسی وقت، میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں دباؤ کا شکار تھی۔ فن میری محفوظ پناہ گاہ اور میری آزاد اور آرام دہ جگہ تھی۔ فن "فرار" نہیں تھا بلکہ ایک پناہ گاہ تھا۔اس نے مجھے کئی بار بچایا،اور یہ میری روح کا علاج تھا۔

فن ایک علاج ہے

اس شعبے میں آنے والے لوگوں کو انہوں نے پیغام دیا کہ وہ فن کو اپنی تمام صورتوں میں ایک علاج سمجھیں۔"فن صرف پیشہ ور افراد اور باصلاحیت لوگوں تک محدود نہیں ہے۔ہر ایک کو فن کی لذت چکھنے کا حق ہے۔" انہوں نے کہا کہ "فن کو پیچیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔"
مجھے ہمیشہ سے یہ کہاوت بہت بھاتی ہے کہ، "فن کا وجود فطرت کی نقل کے لیے نہیں، بلکہ اس کے اظہار کے لیے ہے۔"

اہم بات یہ ہے کہ تصویر کا وہ مفہوم جو دل تک پہنچے ، میری ذاتی رائے میں ہم اس کام کو ’’کامیاب کام‘‘کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے نئے آنے والے مصوروں کو مشورہ دیا کہ "اپنی تصویروں کے صرف ظاہری خدوخال کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔جب آپ تصویر میں موجود معنی کے ساتھ لوگوں کے جذبات کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ خودبخود ان کے دلوں کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔

فنی سفر

عہود نے کہا کہ فن سے میری محبت بچپن ہی سے شروع ہوگئی تھی، میری دلچسپیاں اور صلاجیتیں دیکھتے ہوئے والدین اور اساتذہ نےحوصلہ افزائی کی۔

اپنے مستقبل کے لیے عہود کے پاس کئی منصوبے ہیں وہ ورکشاپس اور تربیتی کورسز دینے کے علاوہ آرٹ کی نمائشوں میں شرکت کا منتظر ہیں اور اپنی پہلی ذاتی نمائش کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں