کیا آپ جانتے ہیں،دبئی میں کریم مفت بائیک سواری پیش کررہی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے 10 جون کو دبئی میں کریم کی بائیک کی سواری لامحدود استعمال کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔

امارت دبئی کی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے اشتراک سے کائناتی توانائی پر مبنی بائیک کی سواری آیندہ ہفتے کے روز 24 گھنٹے کے لیے صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔

کریم کا کوئی بھی صارف شہر بھر کے 186 ڈاکنگ اسٹیشنوں میں سے کسی ایک سے 45 منٹ تک استعمال کے لیے دوپہیّے کی سواری حاصل کرسکتا ہے۔

ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا گیا ہے جبکہ ایپ کے ذریعے سفری خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اس موقع کو اختتام ہفتہ پر منائے گی۔آر ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام دبئی کو بائیک دوست شہر میں تبدیل کرنے کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا جارہا ہے اور یہ نجی، سرکاری شراکت داری ( پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،پی پی پی) کا بہترین نمونہ ہے۔

یہ آر ٹی اے کی حکمت عملی اور اہداف کے عین مطابق ہے۔اس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی اقدامات متعارف کرانا اور اس ضمن میں پائیداری کے فریم ورک کے تحت قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔

کریم کی مفت بائیک سواری سے کیسے فائدہ اٹھائیں

صارفین اس دن کریم کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بائیک تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور 'مفت' کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ’ایک دن کے پاس‘ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس عمل کے دوران میں اگرچہ ایپ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیل کی درخواست کرے گی ، کریم نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ہفتہ کو بائیک پر سواری کے لیے ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

ایک مرتبہ ڈاکنگ اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد ، کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے بائیک کا تالا کھل جائے گا۔ واپسی پر، صارفین 186 اسٹیشنوں میں سے کسی ایک پر بھی رک سکتے اور وہاں بائیک کو کھڑا کر سکتے ہیں۔ ڈاک اسٹیشن بڑے سیاحتی اور کاروباری مراکز بشمول سٹی واک ، بزنس بے ، دبئی میڈیا سٹی ، کراما ، المنخول اور کائٹ بیچ میں موجود ہیں۔

کریم نے فروری 2020 میں دبئی میں بائیک سروس کا آغاز کیا تھا۔اس کے بعد سے کریم بائیک نے مبیّنہ طور پر 2.5 ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا ہے۔ یہ مقدار سال بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والی 713 کاروں کے فضلے کے برابر ہے۔

کریم کی سپر ایپ میں ٹیکسی اور دیگرسفری خدمات بھی شامل ہیں ۔ وہ اپنے بائیک صارفین کے لیے سبسکرپشن ماڈل یا قلیل مدتی پاس پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں امارات ٹیلی کمیونی کیشن گروپ کمپنی نے کریم ایپ کے 50.03 فی صد حصص لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ان حصص کی مالیت چالیس کروڑ ڈالر تھی۔

اس ایپ کا انتظام کریم کے شریک بانی مدثر شیخہ اور ان کے ساتھ گروپ کے شریک بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر میگنس اولسن مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔کریم سعودی عرب سمیت 10 سے زیادہ ممالک میں قابل رسائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں