مضحکہ خیز ویڈیو، بڑوں کی سنجیدہ مجلس میں مرغ گھس آیا، بچے بھی پیچھا کرتے آگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے لوگوں کی ایک مجلس میں مرغ گھس آنے کا ایک مضحکہ خیز ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جسے بڑے پیمانے پر دیکھا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں کونسل کے اندر بچوں کو "مرغ" کا پیچھا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بچے مرغ کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں مخصوص آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔

ویڈیو اپنے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہے۔ بچوں سے بچنے کے لیے مرغ تیزی سے بھاگ رہا ہے اور بچوں کی بڑی تعداد اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ مرغ بینچوں کے درمیان چھپتا پھر رہا ہے۔ ساتھ ہی بڑے افراد کا ایک بڑا گروپ بھی بیٹھا ہے۔ کافی تگ و دو کے بعد آخر کار بچے مرغ کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں پیش آنے والے واقعہ کا مقام یا وقت معلوم نہیں تھا۔ تاہم اس صورتحال کا وسیع پیمانے پر مذاق اڑایا گیا اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا اور اس پر تبصرے کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں