بھکارن خزانے کی مالک نکلی، موت کے بعد انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی مصر میں قنا گورنری کے وقف شہر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک بھکاری عورت کی موت کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ دس لاکھ پاؤنڈ کی مالک تھی۔

تفصیلات کے مطابق، علی عبدالجلیل نامی یہ بھکارن قنا گورنری میں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سے بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی تھی۔

چند روز قبل یہ اپنے گھر کے اندر مردہ پائی گئی۔

اس کے بہن بھائیوں کی شدید غربت کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں نے تدفین کے اخراجات ادا کیے۔

مگر 10 دن کے بعد جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئےجو گھر کے صحن میں ایک تھیلے میں چھپائے گئے تھے۔

ان میں سے زیادہ تر دھاتی سکے اور کچھ نوٹ تھے۔

لوگوں نے رقم کو عورت کے پانچ بہن بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔

اس واقعے کے بعد جہاں لوگوں نے ایک بھکاری عورت کے اتنی بڑی رقم جمع کرنے پر حیرت کا اظہار کیا، وہیں اس پر تاسف کا اظہار بھی کرتے رہے کہ اپنی زندگی میں وہ اس رقم سے اپنے لیے آسانیاں پیدا نہ کر سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں