کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم معلومات جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اپنے نالج آرکائیو کو جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ مدد فراہم کردی ہے تاکہ لائبریری میں شامل ثقافتی مواد کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ خاص طور پر تخلیقی صلاحیتوں اور تاریخ کی قومی یادداشت اور عرب اور اسلامی ورثے سے متعلق مواد کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کردیا گیا ہے ۔

بین الاقوامی آرکائیوز ڈے کے موقع پر لائبریری علم کے مختلف ذرائع سے بننے والی اپنی ہولڈنگز کو محفوظ کرنے کا خاص اہتمام کرتی ہے۔ لائبریری نے ایک منفرد آرکائیو کو محفوظ کرنے کے لیے اپنے کام کے دوران ڈیجیٹل تبدیلیوں کو شامل کرلیا ہے۔ اس طرح معلومات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں، دستاویزات، نایاب تصاویر، نقشوں، کرنسیوں اور سکوں جیسے نایاب مواد کو جمع کیا گیا ہے۔ اسی طرح محققین، سکالرز، مورخین اور سائنس کے طلبہ کی توجہ حاصل کرنے والے مواد کو بھی ڈیجیٹل سہولت سے منسلک کردیا گیا ہے۔

لائبریری کی ثقافتی حیثیت کے بارے میں حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ لائبریری کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدام کے ذریعے متعدد مختلف ڈیجیٹل پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ ڈیجیٹل چینلز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ عالمی معیارات کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ لائبریری میں ڈیجیٹل طور پر تبدیل ہونے والی ہولڈنگز کی تعداد 63 ہزار 467 نسخوں تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق لائبریری نے اپنا تکنیکی انفراسٹرکچر بھی تیار کیا ہے اور ڈیجیٹل خدمات اور طریقہ کار میں تیزی سے ترقی کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے بیک اپ سٹوریج کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ الیکٹرانک سروسز میں پروسیس شدہ درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 515 تک پہنچ گئی ہے۔

لائبریری کے خصوصی مجموعے آرکائیو میں نسخوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور یہ مجموعے لائبریری میں سب سے اہم ثقافتی نشان ہیں کیونکہ یہ مختلف قومی، عرب اور اسلامی سطحوں پر قدیم اور عصری تہذیبی اور تاریخی جہتوں کو پڑھنے کے لیے ایک بے مثال علمی نظام کو تشکیل دے رہے ہیں۔

لائبریری میں تقریباً 2 لاکھ 18 ہزار 576 مختلف ہولڈنگز موجود ہیں۔ ان کی تفصیل میں جایا جائے تو ایک لاکھ 28 ہزار 904 دستاویز، 7 ہزار 645 مسودات، 6 ہزار 318 نایاب سکے اور کرنسیاں، 7 ہزار 811 تصاویر، 617 نقشے اور 34 ہزار 235 نایاب کتب لائبریری میں موجود ہیں۔ سنٹر فار ایکوسٹرین سٹڈیز میں کتابوں، مطالعاتی اشیا اور تصاویر کی 4 ہزار 696 متنوع اشیا بھی شامل ہیں۔

کنگ عبدالعزیز لائبریری ایک منظم سائنسی اور تکنیکی انداز میں لائبریری کی تیاری سے مطمئن نہیں تھی اور اس نے حال میں ہی بین الاقوامی فہرست سازی کے طریقوں کے مطابق ترتیب سازی بھی کرلی ہے۔

یہ لائبریری قومی، عربی اور اسلامی معلومات کے مختلف ذرائع کو محفوظ کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ لائبریری میں موجود علمی مواد جدید کتابوں اور جدید سائنس کی کتابوں، ورثے کی کتابوں، نایاب کتابوں کے درمیان 30 لاکھ سے زیادہ اشیا میں بکھرا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں