83 سالہ ال پچینو باپ بننے کی خبروں کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ دیکھے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بین الاقوامی اسٹار ال پچینو جو اپنی ساتھی کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر نور الفلاح سے چوتھے بچے کی آمد کی تیاری کے بعد سے خبروں میں تھے، ایسا لگتا ہے کہ آج کل اپنا زیادہ تر وقت اپنی سابقہ ​​بیوی کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

پاپارازی کیمروں میں مشہور فنکار کو ان کی سابقہ ساتھی اداکارہ بیورلی ڈی اینجیلو کے اور دو جڑواں بچوں اینٹن اور اولیویا روز کے ساتھ گھومتے دکھایا گیا ہے۔

83 سالہ اداکار کی یہ تصاویر اتوار کے روز لاس اینجلس میں خاندان کے ہمراہ سیر کے دوران لی گئیں۔

تصویروں میں ال پچینو اور 71 سالہ ڈی اینجیلو کو ایک ساتھ باہر بظاہر سنجیدہ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

2004 میں ان کی علیحدگی کے بعد سے یہ دونوں گہرے دوست ہیں۔

انہوں نے گذشتہ مئی میں پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ "ہم سات سال تک اکٹھے رہے، دو بچے ہوئے، اور الگ ہو گئے، لیکن ہم نے والدین کے طور پر اور روایتی رشتے سے زیادہ گہری قربت، ایمانداری اور قبولیت کے ساتھ اپنا سفر مستقل طور پر جاری رکھا"۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ایک منفرد رشتہ ہے، جس میں ایک گہری سچی دوستی کے ذریعے تجربات اور جذبات کی وسعت اور وسیع گہرائی شامل ہے۔"

یہ بچہ بہت خاص ہے

ال پچینو نے چند ہفتوں پہلے تصدیق کی تھی کہ وہ 82 سال کی عمر میں دوبارہ باپ بننے والے ہیں، اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔

یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے اور نور الفلاح تفریحی صنعت میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔

82 سالہ ال پچینو کا اپنی ساتھی کے ساتھ محبت کا رشتہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران شروع ہوا تھا، لیکن میڈیا میں یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وہ 2022 میں ایک ریسٹورنٹ میں رومانوی ڈنر پر اکٹھے دیکھے گئے تھے۔

اداکار کے پچھلے رشتوں سے تین بچےہیں- 22 سالہ دو جڑواں بچے امریکی اسٹار بیورلی ڈی اینجیلو سے اور امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ سے بڑی بیٹی جولی میری، جس کی عمر 33 سال ہے۔

اس بارے ہونے والی چہ میگوئیوں پر ال پچینو نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے گذشتہ ہفتے "ڈیلی میل" کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں بات کی تھی، اور کہا تھا: "یہ بہت خاص معاملہ ہے، میرے بہت سے بچے ہیں .. لیکن یہ بہت خاص ہے۔

نور الفلاح کون ہیں؟

اداکار کی ساتھی نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ۱۹۹۱ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

2014 میں انہوں نے اپنی پہلی دستاویزی فلم "دی ہوم لیس" ریلیز کی، جو سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں "پروسا نوسترا" نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی، جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائیوں کے کیلی فورنیا میں کالج واپسی کے خواب دیکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں