سعودی عرب میں اونٹ ایونیو فیسٹیول کا تبوک سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کیمل کلب کی جانب سے اعلان کردہ اونٹ ایونیو فیسٹیول کا سلسلہ تبوک سے شروع ہو گیا ہے۔

اونٹ ایونیو فیسٹیول میں اونٹوں سے متعلق مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کی نمائش کی جائے گی۔

اس تقریب کا مقصد خطے میں اونٹوں کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں سیاحوں کی توجہ کے مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔

کیمل کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن فلاح حثلین نے بتایا کہ یہ ایونیو تفریح ​​اور تہذیب کو یکجا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب اور خلیجی خطے میں اونٹوں کے تہواروں کے سلسلے میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔جس کا مقصد قدیم سعودی ورثے کو معاشرے کے جدید طبقے تک پہنچانا ہے۔

یہ فیسٹیول اونٹوں کی صنعت کو سعودی عرب میں ایک اہم شعبے کے طور پر متعارف کرانے کے لحاظ سے اہم ہے اور اس سے کاروباری افراد کو اونٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

"کیمل ایونیو" میں اونٹوں کے نئی طرز کے مقابلے اور خاندانوں کی دلچسپی پر مبنی بہت سی متنوع سرگرمیاں، تقریبات اور کنسرٹس شامل ہیں۔

تبوک ایونیو" 15 جون سے 26 جون تک، 11 دن تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں