حرمین شریفین کے اندر جانے کے لیے دروازوں کے نام اور نمبر جاننے کے یہ فائدے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے لیے المسجد الحرام اور المسجد النبوی کے دروازوں کے نام اور ان کے نمبر کا علم رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارت نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا کہ دروازوں کا علم حجاج اور زائرین کو دو مقدس مساجد کے اندر جانے کے قابل بناتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ دروازوں کو پہچاننے سے حاجی کے لیے اپنی رہائش گاہ پر واپس جانا آسان ہو جاتا ہے۔ اسے اپنی رہائش گاہ تلاش کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ ان دروازوں کا بہتر علم ہونے سے عازمین حج کو اپنی رہائش گاہوں کی سمت کا درست اندازہ ہو جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں