تیز نظر افراد کے پاس 5 سیکنڈ ہیں، تصویر میں دوسرا زرافہ تلاش کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بصارت پر مبنی پہیلی سے ذہانت اور توجہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے ویب سائٹ ’’جارگن جوش‘‘ سے ایک تصویر منتخب کی گئی ہے۔

آپ کے خیال میں آپ چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر کتنی توجہ دیتے ہیں؟ کیا آپ تصویر کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کے اندر چھپی ہوئی چیز کو مختصر وقت میں تلاش کر سکتے ہیں؟ اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو ہمارے پاس یہ تصویری چیلنج ہے جو آج آپ کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر میں ایک زرافہ نظر آرہا ہے تاہم اسی تصویر میں ایک دوسرا زرافہ بھی موجود ہے جو فوری طور پر نظر نہیں آتا۔

اس پہیلی میں آپ کو 5 سیکنڈ میں چڑیا گھر میں دوسرا زرافہ تلاش کرنا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صرف تیز آنکھوں والے ہی دوسرے زرافے کو دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں تیز ہیں یا نہیں۔

ٹائمر کو 5 سیکنڈ پر سیٹ کریں اور چیلنج شروع کریں۔ 5 سیکنڈ مکمل ہو جائیں تو نیچے سکرول کریں اور حل دیکھیں۔

زرافے کی گردن پر انگریزی میں لفظ "جراف" لکھا ہوا ہے، کیا آپ نے اس پر غور کرلیا تھا۔

جواب مل گیا
جواب مل گیا

عزیز قارئین بتائیے آپ کو اس معمے کو حل کرنے میں کتنا وقت لگا؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں