سعودی آسمان پر زہرہ، مریخ اور شیر دل ستارہ ایک سیدھ میں آگئے، حیرت انگیز نظارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب دنیا کے آسمان میں 16 جون 2023 جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد اور رات کے آغاز میں سیاروں زہرہ، مریخ اور شیر دل ستارے کا مغربی افق پر برہنہ آنکھ سے مشاہدہ کیا گیا ۔

دن کے وقت ہی جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ لائن اپ ایک فلکیاتی واقعہ ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب ہمارے نظام شمسی کے متعدد سیارے تقریباً ایک قطار میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ یہ ستارے آسمان کے ایک ہی حصہ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ ستارے چاند اور ایک روشن ستارے کے علاوہ دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاروں کی ایک لکیر پر سیدھ میں ہونا لفظی معنی میں نہیں ہے کیونکہ سیارے کبھی بھی بالکل سیدھی لکیر میں نہیں آتے کیونکہ وہ تمام سورج کے گرد ایک ہی سطح پر نہیں گھومتے بلکہ مختلف مداروں میں گھومتے ہیں۔

انہوں نے کہا بہتر ہے کہ رات کا اندھیرا ہونے سے قبل آسمان کا مشاہدہ شروع کر دیا جائے کیونکہ زہرہ سب سے پہلے موجود ہوگا، یہ بہت روشن اور متحرک ہوگا۔ ایک چھوٹی دوربین کے ذریعے مشاہدہ کیا جائے گا تو اس کی نصف سے بھی کم ڈسک روشن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زہرہ کے مقابلے میں مریخ بہت دھندلا ہے۔ یہ اب زمین سے بہت دور ہے اور آسمان میں بہت چھوٹا ہے۔ یہ دوربین کے ذریعے مشاہدہ کرنے کے لیے موزوں نہیں ہوگا۔ اس لیے جو کچھ بھی نظر آئے گا وہ نارنجی رنگ کا ہوگا۔ آخر میں شیر دل ستارہ ہے جو زیادہ تر روشن ستاروں کے درمیان واحد ستارہ ہے جو سورج کے سالانہ ظاہری راستے پر برجوں کے سامنے موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں