سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دورہ ایران پر تہران آمد

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ شہزادہ فیصل ایران کا دورہ کریں گے اور تہران میں اپنے ملک کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی العالم ٹی وی نے آج ہفتہ کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی دارالحکومت تہران آمد کی اطلاع دی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا گذشتہ کئی سالوں میں یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

کل جمعہ کو ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے اعلان کیا تھا کہ شہزادہ فیصل ایران کا دورہ کریں گے اور تہران میں اپنے ملک کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں