ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا، سعودی عرب میں عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہو گی

سپریم کورٹ نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو مبارکباد دی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ’ پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہو گا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہو گی‘۔

سعودی عرب میں اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب کی تین بڑی رصد گاہوں تمیر، حوطہ سدیر اور المجمعہ میں اتوار کو چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہ کہ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا۔ ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے اتوارکو ذی قعدہ کی 29 اور جون کی 18 تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اتوار 18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ام القری کلینڈر کے حساب سے یکم ذوالقعدہ 1444 ہجری اتوار بمطابق 21 مئی 2023 کو تھا۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اپیل کی تھی کہ مملکت میں بروز اتوار ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہو گی (18 جون 2023)۔ اتوار کے دن مملکت میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

رویت ہلال کے بارے میں سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھے وہ فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں