دبئی میں فردوس آرکسٹرا کا موسیقی کے عالمی دن پر لیجنڈری"براہمز" کو خراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فردوس آرکسٹرا، جو ایکسپو سٹی دبئی کا اہم اقدام ہے، آج سے ایک تجدیدی سیریز کا آغاز کر رہا ہے۔ جس کا آغاز عالمی یوم موسیقی کے حوالے سے 50 منٹ کی ایک دلکش فلم کے ساتھ ہوا جس میں معروف جرمن موسیقار ژوہانس براہمز کی دوبارہ ترتیب دی گئی کمپوزیشنز کو پیش کیا گیا ہے۔

ماضی اور حال کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے مقصد سے، فردوس آرکسٹرا کی "ری انوینٹ سیریز" موسیقاروں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتی ہے تاکہ وہ افسانوی موسیقاروں کی کلاسیکی کمپوزیشنز کی، جدید عناصر اور متنوع ثقافتی اثرات کا تجربہ کرتے ہوئے ازسرنو تصور اور تشریح کر سکیں۔

سیریز کی شروعات میں تمام خواتین پر مشتمل آرکسٹرا نے براہمز کی چار لازوال کمپوزیشنز ہنگری ڈانس، کلیرینیٹ کوئنٹیٹ بی مائنر، سمفنی 3، اور ہیڈن کی تھیم پیش کیں۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان، جو فردوس آرکسٹرا کے سرپرست بھی ہیں، نے کہا کہ "ری انوینٹ سیریز فردوس آرکسٹرا کی منفرد آواز کی نمائش کرتی ہے، یہ کلاسیکی اور عصری موسیقی کا مجموعہ ہے جس کی جڑیں اس خطے میں ہیں لیکن شمولیت کے لحاظ سے یہ بین الاقوامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرکسٹرا اور فردوس سٹوڈیو ، ایکسپو سٹی دبئی نے فنکاروں کے لیے انسانیت کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بغیر کسی حد کے تخلیق اور دوبارہ تخلیق کرنے کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے۔ہم موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر اس جدید نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔"

فردوس آرکسٹرا کی منتظم مونیکا ووڈمین نے کہا: "عالمی یوم موسیقی ، موسیقی کی طاقت کا تجربہ کرنے کا ایک موقع ہے، اور رومانوی دور کے عظیم ترین موسیقاروں میں سے ایک ژوہانس براہمز کے ساتھ ری انوینٹ سیریز شروع کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عربی آلات شامل کرنے سے نہ صرف ان تخلیقات کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے فردوس آرکسٹرا کی آواز بھی نمایاں ہوتی ہے۔

فردوس آرکسٹرا، جو خصوصی طور پر ایکسپو 2020 دبئی کے لیے تیار کیا گیا ہے ثقافتی تنوع کو پروان چڑھا رہا ہے، اس میں 25 قومیتوں کے موسیقاروں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔

ری انوینٹ سیریز جس میں ژوہان براہمز شامل ہیں فردوس آرکسٹرا کے یوٹیوب چینل پر آج (21 جون 2023) کو 2000 جی ایس ٹی پر سنا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں