سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کے لیے سب سے بڑے تربیتی پروگرام سے متعلق جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی سٹوڈیو پروڈکشن ٹریننگ کمپنی نے ثقافتی فنڈ کے تعاون سے "سٹوڈیو" پروگرام شروع کیا جو پیشہ ور افراد کے ایک مضبوط انفراسٹرکچر کے قیام میں کردار ادا کرے گا اور سعودی عرب کو فلمی صنعت کا عالمی مرکز بنا دے گا۔

پروگرام ’’ سٹوڈیو‘‘ سعودی مارکیٹ میں سب سے زیادہ ضرورت مند 16 کمپنیوں کا احاطہ کرے گا تاکہ اس فرق کو پُر کیا جا سکے اور سعودی عرب میں تمام شعبوں میں ہنر مندوں کے لیے روزگار کے امید افزا مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کے اہم ترین ٹرینرز، ماہرین اور علمبرداروں کے تعاون سے اس پروگرام کا مقصد افرادی قوت کو فلم سازی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں میں شامل کرنا ہے۔ اس پرگرام کا مقصد مملکت میں فلم بندی کے لیے بین الاقوامی پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے ۔

یہ پروگرام سعودی عرب کے شہر ریاض میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسے ثقافتی فنڈ کے تعاون سے "سٹوڈیو" پروگرام کا پہلا اقدام سمجھا جاتا ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں با اختیار پیشہ ور افراد کا نیا کیڈر متعارف کرانا ہے۔

یہ پروگرام ترقی پذیر کمپنیوں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ معاون اور جونیئرز کو سنیماٹوگرافی، پروڈکشن ڈیزائن، ساؤنڈ انجینئرنگ، اور ایڈیٹنگ جیسے نچلے درجے کے کرداروں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے درکار مہارتیں حاصل کرنے کے لیے بھی مواقع فراہم کرے گا۔

پروگرام ’’سٹوڈیو‘‘ نوجوان تخلیق کاروں کو سیکھنے، بڑھنے اور فلم کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے بے مثال مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اپنے جدید وسائل اور مستند انسٹرکٹرز کے ساتھ یہ پروگرام سعودی عرب میں فلم سازی کے تصور کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں