ماں نے بیٹے کو چھت سے گرنے سے بچا لیا، خود جان دے دی

لبنان میں پیش آئے واقعہ نے دل دہلا دئیے، سوشل میڈیا پر غم و رنج کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماں نے بیٹے کو چھت سے گرنے سے بچاتے ہوئے خود جان دے دی۔ لبنان کے شمال میں پیش آنے والے اس واقعہ نے لوگوں کو رلا کر رکھ دیا۔ نوجوان خاتون نے اپنے بیٹے کو یقینی موت سے بچا لیا اور خود جان دے دی۔

یہ واقعہ لبنان میں عکار کے علاقے ببنین میں اس وقت پیش آیا جب لبنی مصری کی اپنے گھر کی چھت سے گرنے سے موت ہوگئی۔

المیہ اس وقت شروع ہوا جب لبنیٰ نے اپنے بچے کی جان کو اپنی جان پر ترجیح دے دی۔ لبنیٰ نے اپنی جان دے کر بیٹے کو چھت کے کنارے سے گرنے سے بچا لیا اور مامتا کے معنی کو مجسم شکل میں لوگوں کو سامنے پیش کردیا۔ لبنیٰ نے بیٹے کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی موت کو ترجیح دے دی۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس ماں کی موت پر درد بھرے الفاظ میں اظہار افسوس کیا۔ واضح رہے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا یہاں انتہائی غربت ہے اور سرکاری خدمات اور سہولیات بھی محدود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں