گرمی میں بھی جلد نیند لانے والے 10 عجیب و غریب ٹوٹکے

ماہرین کے پیروں کو نیم گرم پانی میں بھگونا، پاجامے کو فریج میں رکھنا اور ایلوو ویرا سے جسم کو پرسکون بنانے جیسے مشورے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

گرمیوں میں بہت سے لوگ بے خوابی کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ ان افراد کو گرمی کے دنوں میں سونے کی کوشش جلد کارگر ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق جب بہت گرمی ہوتی ہے تو جسم ٹھنڈا ہونے کے لیے جدوجہد کر سکتا ہے جس سے آرام کا عمل متاثر ہوتا ہے اور نیند آنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رات کی اچھی نیند لینا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ رات کی اچھی نیند سے جلد موت کے امکانات 40 فیصد کم ہوسکتے ہیں۔ گرمی میں بھی جلد اور اچھی نیند کے حصول کے لیے ماہرین نے کچھ عجیب و غریب ٹوٹکے بتائے ہیں۔ ان میں دس اہم ٹوٹکوں سے آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

1۔ نیم گرم پانی کی بوتل کو پاؤں پر رکھیے

نیند کے ماہر جیمز ولسن نے بنیادی درجہ حرارت کو قدرے بڑھانے کے لیے ایک گرم پانی کی بوتل کو پاؤں پر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت قدرے بڑھ جاتا ہے۔ جب آپ بستر پر جاتے ہیں تو یہ درجہ حرارت نیچے گر جاتا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قدم جسم کو یہ سوچنے میں مدد دیتا ہے کہ یہ اب پہلے سے ٹھنڈا ہے۔

2۔ پاؤں کو پانی میں ڈبو دیں

نیم گرم پانی کے پیالے میں پاؤں ڈبونے سے دیرپا ٹھنڈک ملتی ہے۔ لیکن پانی کا درجہ حرارت ضرور چیک کریں کیونکہ اس کے برعکس برف کا پانی استعمال کرنے سے آپ کا سونا مشکل ہو سکتا ہے۔

3۔ پنکھے کے سامنے برف کا پیالہ

پنکھے کے سامنے برف کا پیالہ رکھنے سے کمرے میں گرم ہوا گردش کرنے کی بجائے ٹھنڈی ہوا پیدا ہوتی ہے۔

4۔ منجمد پاجامہ

سونے سے پہلے اپنے پاجامہ کو ایک ایئر ٹائٹ بیگ میں فرج یا فریزر میں چند منٹ کے لیے رکھنا ایک بہترین علاج ہو سکتا ہے۔ رات کو ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے آپ تکیہ کی پوشش کو بھی فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔

5۔ ہلکے بیگی ملبوسات

ایک برطانوی ماہر نفسیات نے صرف کپڑوں کے چند ٹکڑوں کے ساتھ سونے کے خلاف مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف برطانیہ میں قائم ایک بیڈنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والی سوسی ریڈنگ نے کہا ہے کہ برہنہ سونے سے رات کے لباس کے ریشوں سے جذب ہونے کے بجائے جلد پر پسینہ جمع ہو جاتا ہے۔ ریڈنگ نے مشورہ دیا ہے کہ قدرتی ریشوں سے بنے ہوئے ڈھیلے، ہوا دار اور ہلکے کپڑے پہننے چاہیں۔

6۔ ہر شخص کے لیے الگ چادر

ایک بستر پر ایک سے زیادہ افراد سو رہے ہیں تو ہر ایک کو اپنی چادر علیحدہ لینا چاہیے۔ اس عمل سے بھی نیند میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔ ریڈنگ کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی نیند کے ماحول کو زیادہ مؤثر طریقے سے بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ اس سے سوتے وقت چادر کے کھینچے جانے اور نیند میں خلل کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔

7۔ بالوں کو گیلا رہنے دیں

سونے سے پہلے نہانے کے بعد بالوں کو گیلا چھوڑنے سے بالوں کو زیادہ دیر تک ٹھنڈا محسوس ہوتا رہے گا۔

8. سانس لینے کی تکنیک کی مشق کریں

سانس لینے کی مشقیں جسم کو پرسکون کرنے اور اعضاء کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ سونے سے پہلے بیٹھ کر سانس لینے کی مشقیں کریں تاکہ پر سکون نیند سے لطف اندوز ہوسکیں۔

9۔ تیز مصالحوں والے کھانوں سے پرہیز

اچھی نیند کے لیے بہتر ہے کہ سونے سے پہلے تیز مصالحے والے کھانے نہ کھائے جائیں۔ ریڈنگ سونے سے پہلے کسی بھی قسم کے مصالحے دار کھانے کے ساتھ ساتھ سٹریس والے پھل، پراسیس شدہ گوشت اور پرانے پنیر سے بھی روکتی ہیں۔ ان کھانوں میں امینو ایسڈ ٹائرامین ہوتا ہے جو دماغی سرگرمی کو بڑھا سکتا ہے اور سونا مشکل بنا سکتا ہے۔

10۔ ایلوویرا استعمال کریں

کیلیفورنیا کے ماہر موسمیات جوڈی کوڈیش نے کہا ہے کہ سونے سے پہلے ایلو ویرا کا استعمال ٹھنڈا شاور لینے جیسا ہوتا ہے کیونکہ یہ پانی سے چار گنا زیادہ تیزی سے جسم میں جذب ہوتا ہے۔ اس لیے سونے سے پہلے ایلو ویرا جیل کی مالش کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں