16 روز کوما میں رہنے کے بعد بچے کی ماں سے دل چھو لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا بچے کے بیدار ہونے کی خبر سن کر ماں اسے ملنے کے لیے راہداریوں میں بھاگتی جارہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ماں اور اس کے بیٹے کی دلوں کو چھو لینے والی ملاقات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ بچہ 16 دن تک کوما میں چلا گیا تھا اور ہسپتال میں داخل تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا بچے کے بیدار ہونے کی خبر سن کر ماں اسے ملنے کے لیے کس طرح والہانہ انداز میں راہداریوں میں بھاگتی جارہی ہے۔

Advertisement

جیسے ہی ماں اپنے بچے کے کمرے میں پہنچی اور اسے دیکھا تو وہ اور اس کا بیٹا روتے ہوئے گر پڑے اور کافی دیر تک ایک دوسرے سے گلے لگے رہے۔ اس منظر نے دلوں کو چھولیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ماں اور بچے کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آئی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں