ٹیکساس: رن وے پر امریکی کارکن کو جیٹ انجن نے کھینچ کر ٹکڑے کر ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست ٹیکساس کے سان انتونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارکن انتہائی دردناک انداز میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایئرپورٹ پر پہنچنے والے ایک طیارے کے قریب پہنچنے پر جیٹ انجن نے اسے کھینچ کر ٹکڑے کر ڈالا۔ کارکن کو احساس نہ ہوسکا تھا کہ انجن اب تک بند نہیں بلکہ کام کر رہا ہے۔ بد قسمت کارکن کی لاش کے ٹکڑے رن وے پر بکھر گئے۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروسز جمعہ کی رات 10 بج کر 25 منٹ پر واقعہ کی جگہ پہنچ گئی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مقامی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ "نیشنل سیفٹی کونسل۔ ٹرانسپورٹیشن" نے بیان جاری کیا ہے کہ اس حادثہ کے متعلق معلومات اکھٹی کی جائیں گی اور تحقیقات کی جائیں گی۔

امریکی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ ابھی لاس اینجلس سے پہنچا ہی تھا کہ یونی فائی ایوی ایشن کے ملازم نے گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنز کے لیے کام کرنے کے لیے اس سے رابطہ کیا تھا۔ اس عجیب و غریب حادثہ کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں