کویت: بیوی کا لرزہ خیز قتل، لاش 20 ٹکڑے کرکے کوڑے دانوں میں ڈال دی

مقتولہ نے خفیہ شادی کر رکھی تھی، بہن نے 7 ماہ قبل سے غائب ہونے کا بتایا تو اداروں نے تفتیش شروع کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کویت میں شہری نے بیوی کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا۔ کویتی شہری نے اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے کوڑے کے ڈھیروں میں تقسیم کردئیے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے کویتی اخبار کے حوالے سے قتل کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ 50 کی دہائی کی عمر کے شہری نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا، پھر اس کے 20 ٹکڑے کردیے اور ان ٹکڑوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف کوڑے دانوں میں پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے چھپ کر شادی کی تھی۔ مقتولہ کی بہن کو اس شادی کا پتہ تھا۔ کچھ روز قبل مقتولہ کی بہن نے اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن اکتوبر سے غائب ہے۔ کویتی اخبار ’’ الجریدہ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ایک عجیب و غریب اور ایسے پیشہ ورانہ انداز کے قتل کا کیس ہے جس سے کویتی معاشرہ واقف نہیں ہے۔

ایک سیکیورٹی ذریعہ نے بتایا کہ جرم کے سرے کچھ روز قبل ایک خاتون شہری کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے ساتھ ملنا شروع ہوئے تھے۔ خاتون نے بتایا تھا کہ اس کی بہن 7 ماہ سے زائد عرصے سے غائب ہے اور وہ اکتوبر سے اپنی بہن کے متعلق کچھ نہیں جانتی۔

ذریعہ نے بتایا کہ اس لاپتہ ہونے والی خاتون کے ساتھ کچھ برا ہونے کے بارے میں شکوک اس وقت بڑھ گئے جب وہ اس عرصے کے دوران اپنے دو بچوں کی شادی میں شرکت سے بھی غیر حاضر رہی۔ مخبر نے اطلاع دی کہ گمشدہ خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوگئی تھی اور اس کے بچوں کا باپ طویل عرصے سے اکیلا رہ رہا ہے۔ لیکن خاتون نے خفیہ طور پر ایک شہری سے شادی کر لی اور یہ راز اس کی بہن کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران جرم کرنے سے انکار کیا لیکن سکیورٹی اداروں کو اس کی باتوں پر اس بنا پر بھی شک تھا کہ وہ الجھا ہوا نظر آرہا تھا۔ اس کے فون کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی گمشدہ خاتون کے ساتھ آخری کال کی تاریخ اکتوبر میں تھی۔

سکیورٹی اداروں نے اس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور مسلسل کوششوں کے بعد ملزم نے اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا، اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کیے اور مختلف مقامات کے کوڑے دانوں میں پھینک دیے۔ پھر اس نے خاتون کے فون اور کپڑوں سے بھی چھٹکارا حاصل کرلیا۔ قاتل نے بتایا وہ مجھے پریشان کرتی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں