ٹک ٹاک پر براہ راست نماز ادا کرنے کی ویڈیو نشر کرنے پرعوام میں غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر آئے روز کوئی نا کوئی ہنگامہ خیز ویڈیو سامنے آتی ہے جس پر عوامی حلقوں کو بحث کا ایک نیا موضوع مل جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایک تازہ ویڈیو میں ایک شخص کا نماز کو براہ راست نشر کرنے کا واقعہ ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص "ٹک ٹاک" ویڈیو ایپلی کیشن کے ذریعے براہ راست نشریات میں اپنی نماز کے لمحے کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

وہ شخص نماز پڑھتے ہوئے براہ راست کیمرے کے سامنے نمودار ہوا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ نماز پر توجہ نہیں دے رہا بلکہ اس کی نظر کیمرے کی طرف ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے بعض صارفین نے نماز کو براہ راست نشر کرنے کے واقعے کو اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔ بعض نے نماز درست ہونے یا نہ ہونے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں