اہلیہ رجوہ کے ساتھ سیلفی شیئر، اردنی ولی عہد کی اپنے فالوورز کو عید مبارک

شہزادہ حسین بن عبداللہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کیں اور کمنٹ میں لکھا ’’ میری اور رجوہ کی طرف سے نیک خواہشات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو مبارکباد دی۔ جمعہ کو ولی عہد نے ایک بے ساختہ تصویر شائع کی جس میں وہ اپنی اہلیہ شہزادی رجوہ کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کمنٹ میں لکھا میری اور رجوہ کی طرف سے نیا سال مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے فالوورز کو انگلش میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی

Advertisement

خیال رہے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین یکم جون کو نوجوان سعودی خاتون رجوہ السیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کی شادی کی شاہی تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی شادی کی تقریب کو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں