کینیا میں سڑک حادثے میں 55 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیا میں کم از کم 50 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک ٹرک بظاہر کنٹرول کھو بیٹھا اور مغربی کینیا کے ایک مصروف موڑ پر دوسری گاڑیوں اور راہگیروں سے ٹکرا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی کینیا میں ایک مصروف جنکشن پر ایک ٹرک کے بے قابو ہونے کے بعد متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ٹرک ڈرائیور کل جمعہ کی شام 6:30 بجے صوبے کے صدر مقام کیریچو شہر جا رہا تھا جب خرابی کی وجہ سے سڑک پر رکی ایک بس سے بچنے کی کوشش میں وہ کنٹرول کھو کر الٹ گیا اور دوسرے ٹرکوں اور راہگیروں سے ٹکرا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ کینیا کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں