جنوبی کوریا میں روبوٹ 60 موسیقاروں کے آرکسٹرا کا قائد بن گیا

روبوٹ کو موشن کیپچر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک حقیقی کنڈکٹر کی حرکات کو نقل کرنے کے لیے پروگرام کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی کوریا میں بنائے گئے ایک روبوٹ نے پہلی مرتبہ 60 سے زائد موسیقاروں کے ایک بینڈ کی قیادت کرکے سب کو حیران کردیا۔ سیول میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران پورا ہال سامعین سے بھر گیا۔ غیر معمولی روبوٹ نے ارکسٹرا کنڈکٹ کرایا۔

روبوٹ کا نام ’’EveR 6‘‘ ہے اور یہ ایک میٹر اور 80 سنٹی میٹر طویل ہے۔ اس نے کورین نیشنل آرکسٹرا کے موسیقاروں کو ہدایت کی۔ روبوٹ ’’ ایو آر سکس‘‘ نے کنسرٹ کے ایک حصے میں اکیلے ہی کام سنبھال لیا۔ آدھے گھنٹے تک اس کی مدد انسانی کنڈکٹر نے بھی کی۔

روبوٹ ’’ ایو آر سکس‘‘ کوریا کے نیشنل تھیٹر کے سٹیج پر ایک لفٹ سے باہر نکلا۔ ساڑھے نو سو تماشائیوں نے اسے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سامعین کی مڑا اور پھر ان کو جھک کر سلام کیا۔

اپنی پوری پیشکش کے دوران روبوٹ’’ ایو آر سکس‘‘ نے اپنی نیلی آنکھیں موسیقاروں پر جمائی اور پلکیں نہیں جھپکیں۔ وہ موسیقی کی تھاپ پر اپنا سر ہلاتا رہا۔

موسیقی کے ایک 19 سالہ طالب علم کم جی من نے بتایا میں یہاں یہ سوچ کر آیا تھا کہ کیا روبوٹ بغیر کسی غلطی کے کام میں کامیاب ہو سکتا ہے؟ لیکن میں نے محسوس کیا کہ یہ موسیقاروں کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے، یہ میرے لیے ایک نئی دنیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل روبوٹ کی قیادت میں کنسرٹ دنیا کے دیگر مقامات پر بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر 2017 میں اٹلی میں ’’ یو می‘‘ روبوٹ کو استعمال کیا گیا تھا تاہم جنوبی کوریا میں ایسے روبوٹ کا یہ پہلا تجربہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں