ترکیہ: ایئرپورٹ پر دو مسافروں کا روانگی کے دروازے پردھاوا، خوف و ہراس پھیلا دیا

افراتفری پھیل گئی، پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں صبیحہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں نے ڈیپارچر بند ہوجانے کے باوجود اس پر دھاوا بول دیا اور ایئرپورٹ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔

سماجی روابط کی ویب گاہوں پر دھاوا بولنے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلا دی گئی۔ زیر گردش فوٹیج سے دکھایا گیا کہ ایک مسافر راہداری سے چند میٹر کی اونچائی سے چھلانگ لگا رہا تھا۔ دوسرا مسافر راہداری میں پھنس گیا اور اسے کھینچ لیا گیا۔

دھاوا بولنے والے افراد کا مقصد دیگر مسافروں کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ ایئرپورٹ کے رن وے میں داخل ہونا تھا۔ دونوں مسافر لیٹ ہوگئے تھے اور ان کا طیارہ اڑنے والا تھا۔

مقررہ وقت سے تاخیر سے آنے والے دونوں مسافروں نے افراتفری کی کیفیت پیدا کر دی جس کی وجہ سے پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایئرپورٹ کے اندر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پالیا۔

دونوں مسافروں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب انہوں نے فلائٹ کے عملے کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ ان دونوں سے چھان بین کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں